Betterlife @amjidabbaskhan The diary Game Date 31-05-2021

in Urdu Community3 years ago

B612_20210502_155846_511.jpg
اسلام علیکم تمام بھائیوں کو میری طرف سے سلام اللہ آپ کو عزت اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے ۔ دوستوں میں آج صبح سات بجے اٹھا ۔ اٹھنے کے بعد میں نہایا اور نہانے کے بعد میں نے ناشتہ کیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد میں ٹی وی دیکھنے بیٹھ گیا کیونکہ باہر بہت زیادہ گرمی تھی تو کہیں جانے کو دل ہی نہیں کر رہا تھا ۔ میں نے ابھی تقریبا 45 منٹ ٹی وی دیکھی تھی کہ مجھے میرے کزن کی کال آگئی میرے کزن نے کہا کہ اؤ میرے ساتھ میں نے دم کرانے جانا ہے ۔ تم اس کے ساتھ دم کروانے چلا گیا دم کرنے والا ہمارا اپنا قریبی رشتے دار ہی ہے ۔ اس کا گھر ہمارے گھر سے دس منٹ کی مسافت پر ہے ۔ دس منٹ کے بعد ہم اس کی بیٹھک پر پہنچ گئے ۔ بیٹک پر دستک دی تو اس کا چھوٹا بیٹا باہر آیا ۔ ہم نے اس سے پوچھا کہ حذیفہ تمہارا ابو کہاں ہیں تو اس نے کہا کہ بھائی مجھے تو نہیں پتا میں تو جب صبح اٹھا تو ابو گھر پر نہیں تھے آپ کال کرکے پتا کر لیں ۔ ہم نے چاچا طارق کا نمبر ملایا اور ان سے پوچھا کہ جان آپ کہاں پر ہیں تو انہوں نے کہا کہ بیٹا میں گھر کے ساتھ ہی پانی لگا رہا ہوں آپ لوگ تھوڑی دیر بیٹھک پر بیٹھو میں پندرہ منٹ کے اندر اندر آ رہا ہوں ۔ حذیفہ نے بیٹھک کا دروازہ کھولا میں اور میرا کزن بیٹھک میں بیٹھ گئے۔ وہ ہمارے لیے پانی لے آیا ہم نے پانی پیا اور تھوڑی دیراس سے باتیں کیں اتنے میں چاچا طارق خان آ گئے ۔ چاچا طارق خان نے ہم کو گلے لگا لیا اور ہم سے معذرت کی کہ بیٹا مجھے آنے میں دیر ہوگئی میں معذرت خواہ ہوں ۔ تو ہم نے کہا کے چچا جان کوئی بات نہیں ۔ میرے کزن نے کہا کہ چاچا جان مجھے دم کریں آپ کے دم کی وجہ سے میری طبیعت کافی بہتر ہے ۔ تو چاچا طارق خان نے میرے کزن کو دم کیا ۔ اس کے بعد چاچا طارق نے اپنے بیٹے سے کہا کہ گھر جاؤ اور اچھی سی چائے بنوا کر لاؤ ۔ حذیفہ اپنے گھر چلا گیا اور 10 منٹ کے بعد واپس آیا اور ہمارے لئے چائے لے آیا ۔ ہم نے چائے پی اور چاچا طارق خان اور حذیفہ سے باتیں کرتے رہے ۔ حذیفہ کو شکاری کتوں کا بہت شوق ہے تو اس نے مجھے بتایا ہے کہ بھائی میرے پاس بہت اچھا کتا ہے اس نے اکیلے ایک گیدڑ کو مارا ہے ۔ تو میں نے اسے کہا کہ اچھا پھر تو آپ مجھے اپنا کتا دکھاؤ میں بھی کتا دیکھنا چاہتا ہوں ۔ وہ گھر گیا اور کتے کو اپنے ساتھ لے آیا میں نے اس کے کتے کی تصاویر بھی بنائی ہیں جو آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کروں گا ۔ دوستوں چاچا طارق خان کے ساتھ باتیں کرتے کرتے دوپہر کے 12 بج گئے ۔ تو وہ اپنے گھر سے ہمارے لیے کھانا لے آئے ۔ ہم نے ساتھ مل بیٹھ کر کھانا کھایا ۔ باتوں باتوں میں پتہ بھی نہیں چلا اور بارہ بج چکے تھے ۔ اس کے بعد مجھے نیند آنے لگ گئی تو ہم نے چاچا طارق خان سے کہا کہ چاچا جان اب ہمیں اجازت دیں ۔ تو انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے بیٹا آپ جا سکتے ہیں ۔ ہم وہاں سے نکلے اور دس منٹ کے بعد گھر آگئے گھر آ کر میں سو گیا ۔ جب میری آنکھ کھلی تو ساڑھے تین بج رہے تھے ۔ مجھے ابو نے کہا کہا کہ آج گھاس کو پانی لگانا ہے میں چار بجے ٹیوب ویل چلواؤں گا آپ تیار ہو جاؤ ۔ میں اٹھا منہ دھویا اور منہ دھونے کے بعد جلدی جلدی سے چائے پی ۔ چائے پینے کے بعد میں نے کسی اٹھائی اور پانی لگانے چلا گیا ۔ میں چار بچے سے پانی لگانا شروع کیا اور تقریبا ساڑھے آٹھ تک پانی لگاتا رہا ، اس دوران میرے پاس ایک کزن آیا ۔ اس نے مجھے کہا کہ بھائی جان آپ تیاری بناؤ ہم شکار پر جائیں گے ۔ تو میں نے پوچھا کہ بھائی اس موسم میں کس چیز کا شکار تو اس نے کہا کہ بھائی جان کچہ میں بہت زیادہ مرغابیاں آئی ہوئی ہیں ۔ تو میں نے کہا کہ ٹھیک ہے بھائی پھر تو ضرور تیاری بناتے ہیں دو تین دن کے اندر اندر ۔ آج سہ پہر سے موسم کافی خراب تھا تو کبھی کبھی بجلی چلی جاتی تھی اس لیے پانی لگانے میں کافی دیر ہوگئی ۔ تقریبا ساڑھے آٹھ بجے میں نے پانی مکمل کرلیا ۔ گھر آکر میں نے کھانا کھایا مجھے بہت زیادہ بھوک لگی ہوئی تھی اور آج کھانے میں مچھلی بنی ہوئی تھی ۔ میں نے خوب جی بھر کر مچھلی کھائی کیوں کہ مچھلی مجھے بہت زیادہ پسند ہے ۔ ۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے دس منٹ واک کی اور واک کرنے کے بعد میں ڈائری لکھنے بیٹھ گیا ۔ شکریہ

IMG_20210531_183317_556.jpg

IMG_20210531_161543_559.jpg

IMG_20210531_161539_983.jpg

IMG_20210531_121541_883.jpg

IMG_20210531_121539_465.jpg

IMG_20210531_121537_443.jpg

IMG_20210531_110459_265.jpg

IMG_20210531_105853_306.jpg

IMG_20210531_093143_688.jpg

IMG_20210531_093141_897.jpg
Peace be upon you all from me. May Allah grant you long life with dignity and health. Friends woke up at seven this morning. After getting up I took a shower and after taking a shower I had breakfast. After breakfast I sat down to watch TV because it was very hot outside so I didn't feel like going anywhere. I had just watched TV for about 45 minutes when I got a call from my cousin. My cousin said, "Come with me, I'm going to breathe." You went to breathe with him. The breather is our own close relative. His house is ten minutes away from our house. Ten minutes later we reached his seat. When he knocked on the door, his youngest son came out. We asked him, "Where is your father, Hudhayfah?" He said, "Brother, I do not know. When I woke up in the morning, Abu was not at home. We dialed Uncle Tariq's number and asked him where he was. He said, "Son, I am watering the house. Sit down for a while. I will be back in fifteen minutes." Huzaifa opened the door of the sitting room and my cousin sat down. He brought water for us. We drank water and talked for a while. Uncle Tariq Khan came. Uncle Tariq Khan hugged us and apologized to us that my son was late in coming. I apologize. So we said, "Uncle John, it doesn't matter." My cousin said, "Uncle John, let me breathe. I am much better because of your breath." So Uncle Tariq Khan killed my cousin. Uncle Tariq then told his son to go home and make some good tea. Huzaifa went home and came back after 10 minutes and brought us tea. We drank tea and talked to Uncle Tariq Khan and Huzaifa. Huzaifa is very fond of hounds, so she told me that my brother has a very good dog, he has killed a wolf alone. So I said to him, "Well, then show me your dog. I want to see a dog too." He went home and brought the dog with him. I have also made pictures of his dog which I will share with you. While talking to friends uncle Tariq Khan, it was 12 noon. So they brought food for us from their home. We sat down together and ate. It was not even known and it was already twelve o'clock. After that I started falling asleep and we asked Uncle Tariq Khan to let us go now. So he said, "Okay, son, you can go." We left and came home ten minutes later and came home and fell asleep. It was half past three when I opened my eyes. Abu told me to water the grass today. I will run the tube well at four o'clock. Get ready. I got up, washed my face and drank tea quickly after washing my face. After drinking tea, I picked someone up and went to fetch water. I started watering with four children and kept watering until about 8:30, during which time a cousin came to me. He told me, "Brother John, get ready. We will go hunting." So I asked him what he was suffering from this season and he said that there are too many ducks in Bhai Jan Kacha. So I said, "Okay, brother, we'll make preparations in two or three days." The weather had been bad since this afternoon and sometimes the power went out, so it was too late to water. About half past eight I finished the water. When I got home, I ate. I was very hungry and there was fish in the food today. I ate a lot of fish because I like fish very much. ۔ After eating I walked for ten minutes and after walking I sat down to write a diary. Thanks

Sort:  
 3 years ago 

Walekum salam
Dear brother your dariy report is so good I appreciate your dailyactivities posting continue it

 3 years ago 

آپکی ڈایری۔بہت۔اچھی۔تھی الللہ۔پاک آپکے کزن۔کو صحت دے اور جس نے دم کیا الللہ پاک۔اس پر راضی ہو آپکی۔فوگرافی بہت اچھی تھی

MashaAllah bhai jaan, I loved reading your post, Allah pak, wish everyone a long life.

 3 years ago 

Al e bhot achay tarekay se aj ki masroofiyat ko biyan kia hai. Tariq khan bhot khush akhlaq insan hn.

 3 years ago 

سلام بھائی جان آپ کی ڈائری اتنی دلچسپ اور اتنی اچھی ہوتی ہے کہ پوری پڑھے بنا بندہ نہیں رہ سکتا اسی طرح کام کرتے رہو اور اچھی پوسٹ لگاتے ہوئے ایک نہ ایک دن آپ ضرور اس پلیٹ فارم سے کامیاب ہو جاؤ

 3 years ago 

Mashallah ap ke post lajowab h.
Or apke photography mujhy bahot achee lgi.