Betterlife @amjidabbaskhan The diary Game Date 27-05-2021
السلام علیکم تمام بھائیوں کو میری طرف سے سلام اللہ آپ کو صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے ۔
دوستو کل ہم صبح دس بجے ناران کاغان پہنچ گئے تھے ۔ ہماری گاڑی کا چھوٹا سا مسئلہ تھا ہم نے گاڑی ٹھیک کروائی اور جب گاڑی ٹھیک کروا لی تو بارہ بج چکے تھے اس کے بعد ہم نے دوپہر کا کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد ہم جھیل سیف ال ملوک کے لئے تیار ہوگئے ۔ تین بجے ہم جھیل سیف الملوک کے لیے نکلے ، یہ چودا کلو میٹر کا فاصلہ تھا جس کے لیے ایک خاص قسم کی گاڑی جس کو جیپ کہتے ہیں اس پے جانا پڑتا ہے ۔ ہم جیپ پر بیٹھے تو جیپ والے نے ہمیں بتایا کہ آدھا سفر میں آپ لوگوں کو گاڑی پر چھوڑ آؤنگا لیکن اس سے آگے چھے کلو میٹر کا سفر آپ نے پیدل طے کرنا ہوگا کیونکہ راستے میں بہت برف باری ہوئی ہے جس وجہ سے روڈ بلاک ہے ۔ تو ہم نے کہا کہ ٹھیک ہے جہاں تک گاڑی جاتی ہے وہاں تک ہمیں چھوڑ دیں اس کے بعد ہم پیدل چلے جائیں گے ۔ تو جہاں تک راستہ جاتا تھا وہ ہمیں وہاں تک چھوڑ آیا اور اس کے آگے کا سفر ہم نے ٹریک کرکے تح کیا ۔ یہ راستہ کافی خطر ناک اور مشکل تھا جگہ جگہ پر برف پڑی ہوئی تھی اور اس سے سلپ ہونے کا خطرہ بھی بہت زیادہ تھا ۔ دو گھنٹوں کے بعد ہم جھیل سیف ال ملوک پر پہنچ گئے ۔ وہاں جا کر دیکھا تو جھیل ساری جمی ہوئی تھی ۔ جھیل کے پانی پر برف کی تہ چڑی ہوئی تھی ۔ وہاں ہم نے ایک گھنٹہ گزارا اور کافی تصاویر بنائیں ۔ اسکے بعد شام ہونے کو آ گئی تو ہم نے واپسی کا سفر شروع کر دیا کیوں کہ راستہ بہت خطر ناک تھا ۔ تصاویر میں آپ لوگوں سے شیئر کرتا ہوں
اللہ تعالیٰ آپ کو۔ سلامتی عطا فرمائے اور سفر میں آسانی ہو بہت اچھی فوٹو گرافی کی ہے
Allah pak apko hifzo aman me rakay.
So our future vloger is doing his job..
MA SHAA ALLAH