Betterlife @amjidabbaskhan The diary Game Date 09-06-2021
" انعام کیسے دینا چاہیے !"
" خیرات کیسے دینی چاہیے !"
عموما
جب بھی کوئی کسی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے،
مدد کرتا ہے تو
کئی لوگ یہ بحث چھیڑ دیتے ہیں کہ
اسے
راز رکھنا چاہیے تھا !، سرعام نہیں کرنا چاہیے تھا !
بلاشبہ
یہ رائے بہت محترم ہے لیکن
ایک نقطہ سمجھنا بہت ضروری یے۔۔
جب بھی
ہم کسی کو کچھ دیتے ہیں۔۔
یا تو
اس سے متاثر ہو کر، اس سے خوش ہو کر دیتے ہیں۔۔
یا پھر
اس کی حالت زار دیکھ کر، اس پر ترس کھا کر، عبرت پکڑ کر، اللہ عزوجل سے ڈر کر، اس کی مدد کر دیتے ہیں۔۔
پہلی صورت میں
کی جانے والی مدد،
میڈل، ٹرافی یا انعام کہلاتے ہیں۔۔
دوسری صورت میں
دی جانے والی مدد،
صدقہ و ذکواۃ و خیرات کے زمرے میں آ جاتے ہیں۔۔
انعام کی صورت میں
لوگ
سرعام، سینہ چوڑا کیے، سر فخر سے بلند کیے،
اپنا انعام وصول کرنے آتے ہیں
اور دوست احباب و عوام میں
بڑے مان سے بتاتے پھرتے ہیں۔۔
صدقہ و ذکواۃ و خیرات کی صورت میں
لوگ
نظریں ملانے سے کتراتے ہیں، منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔۔
اس لیے
جب جب
آپ کسی کو انعام دیں تو شان سے دیں تاکہ
انعام وصول کرنے والے کو
وہ چیز انعام محسوس ہو، خیرات نہیں !
اور
جب جب
آپ کسی کو خیرات دیں تو
چھپا کر دیں، نظریں جھکا کر دیں تاکہ
اس کی عزت نفس مجروح نہ ہو !
آج تک
کسی کھلاڑی کو
انعامی رقم، ٹرافی یا نقد انعام لیتے وقت
شرمندہ ہو کر روتے نہیں دیکھا ! منہ چھپاتے نہیں دیکھا !
کسی گلوکار کو
اپنے اوپر نوٹوں کی بارش ہوتے دیکھ کر
شرم سے پانی پانی ہوتے نہیں دیکھا ! مغموم نہیں دیکھا !
کسی ویٹر کو
اچھی سروسز کے بدلے ٹپ لیتے وقت
کسی ورکر کو
اچھا کام کرنے پر شاباشی لیتے وقت
چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرتے نہیں دیکھا !
تو
کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ
صرف
لائق ترین، ہونہار ترین،
ڈاکٹر، انجینئر، لفٹین، لیکچرر، وکیل، جج، مفسر وغیرہ
بن جانے کی صلاحیت رکھنے والے سٹوڈنٹس ہی
انعامی طور پر ملنے والی فیسیں لیتے وقت
شرم سے مر جائیں گے ! دنیا کو کیا منہ دکھائیں گے !
جب ایک
کبڈی کا خوبصورت نوجوان باڈی بلڈر کھلاڑی
ڈانس کرتے ہوئے
تماشائیوں کی صفوں سے
جھولی میں پیسے جمع کرتے ہوئے نہیں شرماتا !
انٹرنیشنل گلوکار
3 گھنٹے لگاتار دوہڑے دے دے کر
نوٹوں کی گڈیاں جمع کرتے ہوئے
اپنی تذلیل محسوس نہیں کرتا !
ایک مولوی، ایک نعت خوان، ایک ذاکر،
کنڑکی اکھ سے
اپنے سامنے
میز پر جمع ہوتے ہوئے پیسے دیکھ کر
انھیں خیرات نہیں سمجھتا !
جب
مندرجہ بالا سب لوگ
ان پیسوں کو، ان میڈلوں کو، ان ٹرافیوں کو،
انعام سجھتے ہیں تو
پھر
یہ بھی یقین کر لیجیے کہ
ڈاکٹر حنیف نیازی
جیسے
دنیا کے سارے طالب علم
اسکالرشپس کو
اپنا حق سمجھ کر، اپنا انعام سمجھ کر، اللہ عزوجل کی عطا سمجھ کر،
وصول کرتے ہیں
اور بڑے فخر سے بتاتے پھرتے ہیں کہ
فلاں شیردل نے
مجھے یوں انعام دیا تھا !
میری یوں مدد کی تھی !
میری یوں حوصلہ افزائی کی تھی !
خدا را !
احساس کمتری کو، شرمندگی کو،
صرف سٹوڈنٹس تک ہی محدود نہ کیجیے !
سٹوڈنٹس کو
شاباش دیجیے تاکہ
کل
ایک قاتل کم ہو جائے، ایک ڈاکو کم ہو جائے،
ایک بےروزگار کم ہو جائے
اور معاشرے میں
ایک مفید فرد کا اضافہ ہو جائے !
----- موساز -----
Source
Source
"How to give a reward!"
"How to give alms!"
Usually
Whenever someone encourages someone,
If it helps
Many people argue that
It
Secret should have been kept !, should not have been made public!
Of course
This opinion is very respectable but
It is very important to understand one point.
Whenever
We give something to someone ...
Either way
Impressed by it, they are happy with it.
either or
Seeing his plight, taking pity on him, holding a lesson, fearing Allah Almighty, we help him.
In the first case
Help done,
Medals, trophies or prizes.
In other case
Help given,
They fall into the category of charity, zakat and alms.
In case of reward
the people
Public, chest wide, head proud,
Come to receive your reward
And among friends and people
They walk around telling with great pride.
In the form of charity, zakat and alms
the people
They shy away from meeting eyes, they hide their faces.
that's why
whenever
If you give a reward to someone, give it with dignity
To the recipient of the prize
That thing feels rewarding, not charitable!
And
whenever
If you give charity to someone
Hide, lower your gaze so that
Don't hurt his self-esteem!
till today
To a player
When accepting a prize, trophy or cash prize
Didn't see you crying in embarrassment! Didn't see the face hide!
To a singer
Seeing notes raining down on you
Shame on you! Didn't look sad!
To a waiter
When taking tips for good services
To a worker
When you are applauded for doing a good job
Let's not drown and die!
You
Do you think that?
Only
The most capable, the most promising,
Doctors, engineers, lieutenants, lecturers, lawyers, judges, commentators, etc.
Only students who have the potential to become
When charging rewards
Shame on you! What a face the world will show!
When one
Kabaddi is a beautiful young bodybuilder
While dancing
From the ranks of spectators
Don't be shy while collecting money in the swing!
International singer
By giving doubles for 3 hours in a row
Collecting dolls of notes
Doesn't feel humiliated!
A Maulvi, a Naat Khan, a Zakir,
From the corner of my eye
In front of you
Seeing the money accumulating on the table
Don't consider them charities!
When
All of the above
These money, these medals, these trophies,
If you think of a reward
Then
Also make sure that
Dr. Hanif Niazi
Such as
Students all over the world
Scholarships
Understanding your right, considering your reward, considering it as a gift from Allah Almighty,
Receive
And proudly say that
So-and-so's heart
I was rewarded like this!
That helped me!
I was so excited!
For God's sake !
Feelings of inferiority, embarrassment,
Don't limit it to students only!
To students
Well done
Tomorrow
One killer less, one robber less,
Let there be less unemployment
And in society
Be a useful individual!
----- Musaz -----
Mashallah bhaijaan aapane kya post likhi hai aap bahut Achcha kam kar rahe hain Inshallah Ek Din Aap zarur Kamyab Ho jaenge
ماشااللہ بھائی جان آپ کی پوسٹ بہت اچھی ہے اور آپ بہت محنت کر رہے ہیں
You have published a very good and informative article. May God bless you. You write a very good post