Betterlife @amjidabbaskhan The diary Game Date 02-06-2021
السلام علیکم تمام بھائیوں کو میری طرف سے سلام اللہ آپ کو عزت اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے ۔
دوستو آج آپ کو انتہائی مختصر مگر سوچنے سمجھنے اور غور و فکر پر مجبور کر دینے والی کہانی سنانے جا رہا ہوں ۔
دورانی صاحب لکھتے ہیں کہ بھائی ہماری فیملی میں ہم تین بھائی ہیں ۔ ہمارے والد صاحب سرکاری ادارے میں ایک کلرک تھے جبکہ والدہ ایک ہاؤس وائف ہیں۔والد صاحب بڑے نیک اور دیندار انسان تھے ۔ وه ہمیشہ ہمیں مل جل کر اور پیار اور محبت سے رہنے کی تلقین کیا کرتے تھے ۔ہم لوگ کرائے کے مکان میں رہتے تھے مگر میرے باپ کو بہت شوق تھا کہ ہمارا اپنا ایک گھر ہو ۔تاکہ جب بچے بڑے ہوں اور ان کی شادیاں ہوں تو ان کی بیوی اور بچوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔ وہ ہم تینوں بھائیوں کو ہمیشہ اکٹھا دیکھنا چاہتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ جیسے بھی حالات ہوں تم ایک دوسرے کو نہ چھوڑنا ۔اتفاق میں بڑی برکت ہوتی ہے نا اتفاقی سے رشتے کمزور ہو جاتے ہیں ۔وقت گزرتا گیا ہم تینوں بھائیوں کی شادی ہو گئی ہمارے والد صاحب ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ساری جمع پونجی اکٹھی کر کے ایک تین منزلہ گھر بنوایا ۔وہ کہا کرتے تھے کہ میں نے تین منزلہ مکان اس لیے بنوایا ہے تاکہ میرے تینوں بیٹے ہمیشہ ایک ساتھ رہیں ۔نئے مکان میں شفٹ ہونے کے بعد والد صاحب زیادہ دیر زندہ نہ رہ سکے اور ان کا انتقال ہوگیا ۔ان کی وفات کے بعد ہم نے مکان بیچنے کا فیصلہ کیا ۔کیوں کہ نہ تو ہم تینو بھائی ایک ساتھ رہنا چاہتے تھے اور نہ ہماری بیویاں ۔مکان بیچنے کے لیے اخبار میں اشتہار دیا جسے دیکھ کر کئی لوگ مقان دیکھنے کے لیے آے ۔آخرکار ایک صاحب سے معاملہ طے پا گیا ۔جس دن اس نے ہمیں بیانے کی رقم دی تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو ہمارا مکان کیوں پسند آیا ؟ تو انہوں نے کہا میرے تین بیٹے ہیں ، میں یہ تین منزلہ مکان اس لئے خریدنا چاہتا ہوں تاکہ میرے تینوں بیٹے ایک ساتھ رہیں ۔ اپنی عمر بھر کی جمع پونجی اکٹھی کر کے یہ مکان اپنے بیٹوں کے نام کر رہا ہوں ۔ اتفاق میں بڑی برکت ہوتی ہے اور نہ اتفاقی سے رشتے کمزور ہو جاتے ہیں ۔
Peace be upon you all, my brothers, peace be upon you, may God grant you a long life of honor and health.
Friends, today I am going to tell you a very short but thought-provoking and thought-provoking story.
Mr. Durrani writes that we are three brothers in our family. Our father was a clerk in a government institution while my mother was a housewife. My father was a very kind and pious man. He always urged us to live together and with love and affection. We lived in a rented house but my father was very keen to have a house of his own so that when the children grow up and they get married. So his wife and children should not have any problem. He always wanted to see the three brothers together and used to say that no matter what the situation, you should not leave each other. Consensus is a great blessing. Incidentally, the relationship is weakened. After retirement, our father collected all his savings and built a three-storey house. He used to say that I built a three-storey house so that my three sons could live together forever. After shifting to a new house. Dad didn't live long and he passed away. After his death we decided to sell the house. Because neither the three of us wanted to live together nor our wives. In the newspaper to sell the house. After seeing the advertisement, many people came to see the place. Finally, the matter was settled with a gentleman. The day he gave us the money for the statement, I asked him why did you like our house? So he said I have three sons, I want to buy this three storey house so that my three sons can live together. Having accumulated my life savings, I am naming this house after my sons. Coincidence is a great blessing, nor does coincidence weaken relationships.
Walekum salam
Dear @amjidabbaskhan your story is lessons able for All community I appreciate your posting continue it
آپکی ڈایری بہت اچھی تھی آپ نے سچ کہا جی واقعی اتفاق میں برکت ہوتی ہیں اور آپکی فوٹو گرافی کمال کی تھی
@faisalniazi thank you bhai
بھائی آپ کی پوسٹ اچھی ہے اور اس میں ہمارے لئے بہت ہی اچھا سبق ہے اور آپ کی فوٹوگرافی بھی بہت اچھی ہے
Amjad Khan I have read your post you have written a very good post and I liked your photography very much you are doing a great job