پاکستان میں برقی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری کا آغاز

in #electric4 years ago

image.png

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کمپنیوں نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔

خبر رساں ویب سائٹ دی انڈیپینڈنٹ میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی ریگولیٹری باڈی کے قیام کا مشورہ دیا ہے جس کی بدولت آئندہ پانچ سال کے اندر اندر پچیس فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کیساتھ ساتھ پاکستان کی مقامی کمپنیوں کو بھی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کیلئے رعایات اور ترغیب دی جائے گی۔ صرف ایک سال کے اندر اندر اس پر کام ہوتا سب کو نظر آئے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آلودگی کے بڑھتے خطرات کو کم کرنے کیلئے بہت زور دیتے ہیں۔ اس کیلئے ان کی جانب سے شروع کیا گیا بلین ٹری منصوبہ اب دنیا کیلئے مثال بن چکا ہے۔ حکومت کی جانب سے حالیہ اٹھائے گئے اقدامات بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں گیسوں کے اخراج کو کم سے کم کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کو متعارف کرویا جائے۔