پاکستان نے فاٹا کے انضمام

in #education7 years ago

میں اللہ کا شکرگزار ہوںکہ بل آخرنیشن آف پاکستان نے فاٹا کے انضمام اور گلگت اور بلتستان کو صوبوں کا درجہ دینے کا کام شروع کر دیا ہے. میں گورنمٹ آف پاکستان کے نوٹس میں لانا چاھتا ہوں کہ گلگت، فاٹا اور بلتستان کے بھائ بہنوں کی طرح آذاد کشمیر کے عوام بھی ستر سال سے برباد ہو رھے ھیں یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاھیے تھا اب آپ سےمطالبہ ہے کہ آذاد کشمیر کو بھی جتنا جلدی ھو سکے پاکستان کا صوبہ بنا یا جائے. آذاد کشمیر کے بعض بھائ بہن آذاد کشمیر میں اسکے وزیراعظم، صدر کےعہدوں اور اسکی سپریم کورٹ کی وجہ سے کنفیوز ھو رھے ہیں اور پہاڑی قوم پرست تو انڈیا کی شہ پر یہ دعوع کر رھے ہیں کہ وہ نہ پاکستان کا حصہ ہیں اور نہ اسکے شہری ہیں. جمو کشمیرایک مسلم اکثریتی صوبہ ھے جو تقسیم براعظم انڈیا کے معاہدے کے تحت پاکستان کا قانونی حصہ ھے اسکے ساتھ ساتھ ھم انیس جولائ انیس سوسینتالیس کو پوری ریاست کا الحاق مسلم کانفرنس کے جھنڈے تلے پاکستان کے ساتھ کر چکے ہیں. آذاد کشمیر تقریبن چار ہزار مربع میل کا علاقہ پر محیط ھے جسکو ھمارے بزرگوں نے لڑ کر ہندو کے قبضے سے آذاد کرایا اور پآکستآن میں شامل کیا تھا اسلئے جتنا جلدی ہو سکے آذاد کشمیر کے وزیرعظم اورصد رکے عہدوں کو وزیراعلی اور گورنر میں بدل دیا جانا وقت کی اہم ضرورتھے اورآذاد کشمیرکے سپریم کورٹ کے درجےکو کم کر کے ہآئ کورٹ بننا چاہیے تاکہ علاقے کے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنایا جا سکے. یاد رھے کے کہ انڈیا جمو کشمیر کے بیالیس ہزارمربع میل کے علاقے پرسترسال سے قبضہ کئے ھوے اسکے علاوہ اپنی بد دیانتی سے پاکستان کو جوناگڑھ، مناواد ر، حیدرآباد (دکن) اور مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش) سے پہلے ھی محروم کر چکا ھے. دہشت گردوں کی گرفتاریوں سے آشکار ہوا ھے کے آذاد کشمیر میں ملک کے دوسرے صوبوں کی طرح مکتی باہنی کی طرز پرپہاڑی قوم پرستوں کو فنڈنگ کر رھا ھے. مسلمان اکثریتی ریاستوں کا تو زکر ھی کیا ہندو نے اپنے دوست سکھوں کو بھی نہی بخشا اوران کے ملک پنجاب (خالصتان) پر بھی ستر سال سے قبضہ کئے بیٹھے ہیں. میں پہلے بھی آپ کے گوش گزار کرچکا ہوں کے آذاد کشمیرکو الگ اینٹٹی رکھنے سے انڈیا مقبوضہ علاقے آپ کو واپس نہی کر دے گا. مجھے تو ڈرھے اگر تین جنگوں کے بعد یہ چار ہزار مربع میل کا علاقہ بھی ھمارے ھاتھوں سے نکل گیا تو وہ مثال ھم پہ پوری اترتی ہے "جان بچی سو لاکھوں پائے لوٹ کے بدھو گھر کو آئے" مجھے رشک آرھا ہے روس پر جس نے ساٹھ سال بعد کرائمیاں کو واپس لیکر روس کا صوبہ بنایا اور چین نے برطانیہ سے نناوے سال کے بعد ہانگ کانگ واپس لیا. اورھم آذاد کشمیرکوستر سال کے بعد کھو دیں تو یہ بات ھماری پاکستانی قوم کے اور خاص طور سے ھماری بہادر پاکستانی افوج بشمول " آئ ایس آئ" کے شایان شان نہی. آخر میں مجھے نیشن آف پاکستان سے یہ پوچھنا ھےcc35fd58a1dd963041b129aca657d054.jpg کہ اگر آذاد کشمیر سے دستبردار ہو جاوگے تو مقبوضہ کشمیر انڈیا سے کیسے لوگے؟

Sort:  

Get your post resteemed to 72,000 followers. Go here https://steemit.com/@a-a-a