"SLC-S24/W3 - Powerful Debate | Love & Arguments".

in #debatechallenge-s24w3yesterday (edited)

Hello friends I have your great today I am here to take part in very interesting challenge that is"SLC-S24/W3 - Powerful Debate | Love & Arguments".

Misunderstanding and relationship of couple
There is happy couple named Hira and Sami, میاں بیوی کا رشتہ بہت ہی خوبصورت ہے لیکن اس میں مس انڈرسٹینڈنگ اور لڑائی جھگڑا ایک نارمل سی بات ہے میرا خیال ہے دن میں میں اور میرا ہسبینڈ کوئی 50 دفعہ لڑائی جھگڑا کرتے ہیں اور اس کے بعد میں بالکل ایسے نارمل بات کرتی ہوں کہ جیسے کبھی کچھ ہوا ہی نہیں تھا اٹس نیچرل کیونکہ یہ زندگی کا حصہ ہے اور چلتا رہتا ہے گھر میرے ہسبینڈ نے کہا کہ میں نے ڈیوٹی پہ جانا ہے میرا ڈریس پریس کر دینا میں نے کہا ٹھیک ہے کیونکہ جمعہ تھا تو میں نے اس کے لیے وائٹ ڈریس استری کر دیا جب اس نے وائٹ لباس دیکھا تو فورا سے اس کا پارہ ہائی ہو گیا کہتا ہے تمہیں نظر نہیں اتا کہ اج بارش ہو رہی ہے میرے کپڑے گندے ہو جائیں گے تم نے وائٹ ڈریس کیوں پریس کیا ایک لمحے کو مجھے غصہ تو بڑا لیکن میں خاموش ہو گئی

IMG_20250214_091558.jpg
My family

میں نے کہا جمعہ کو تم ہمیشہ سفید لباس پہنتے ہو جمعہ بھی ادا کرنا ہوتا ہے اور ڈیوٹی میں بھی اچھا لگتا ہے تو اس وجہ سے میں نے تمہارا سفید لباس پریس کی ہے اور تم نے بتایا بھی نہیں تھا کہ سفید نہیں پہننا کہتے ہیں جب میں نے کہا کہ میں نے اج وائٹ ڈریس نہیں پہنا کیونکہ بارش ہے تو میں سمجھ نہیں ا رہی مجھے سمجھ اگئی کہ وہ لڑائی کے موڈ میں ہے میں نے کہا اچھا کوئی بات نہیں میں معذرت خواہ ہوں کہ مجھے یاد نہیں رہا میں تمہارا کوئی اور سوٹ استری کر دیتی ہوں کوئی ایشو نہیں ہے 15 منٹ لگیں گے

اس کے بعد میں اس کا دوسرا سوٹ استری کرنے لگ گئی جب اس نے میری طرف دیکھا کہتا چلو کوئی بات نہیں میں سفید پہن جاؤں گا تم نے استری کر تو دیا میں نے کہا نہیں خیر ہے 15 منٹ کی بات ہے تم سارا دن یہ فیل نہ ہوں کہ وہ لباس پہنے جس میں تمہارا دل نہیں تھا اج میں جلدی پریس کر دوں گی تم تب تک نہا لو

میں نے اپولوج کر دیا اور ہو سکتا ہے اس نے ایکسیپٹ بھی کر لیا ہوا ہے لیکن جب میں اپولوجائز کر لیتی ہوں اس کے بعد میں بالکل خاموش ہو جاتی ہوں یہ خاموشی 10 منٹ کی بھی ہو سکتی ہے اور ایک گھنٹے کی بھی اس ٹائم میں خود سے ایک جنگ لڑ رہی ہوتی ہوں لیکن مزے کی بات کہ اج تک میرے ہسبینڈ نے کبھی معذرت کم کی ہو کسی بات پہ چاہے وہ مجھ مس انڈرسٹینڈنگ کسی بھی وجہ سے ائی ہو لیکن میری عادت ہے کہ میں جلد ہی اس مس انڈرسٹینڈنگ کو ختم کر دیتی ہو اور ایک نارمل روٹین کی طرف واپس ا جاتی ہیں کیونکہ سوری کہنے سے کچھ بھی نہیں ہوتا ہے یہ خاموش جنگ ہوتی ہے جو خود سے لڑنی ہوتی ہے اس چیز کے لیے جو ایک مس انڈرسٹینڈنگ کی وجہ سے کرییٹ ہوتی ہے اور اج سونے سے پہلے پہلے دن میں جتنی بھی سنڈرسٹینڈنگز ہوں ان کے لیے میں ہمیشہ سوری کر کے سوتی ہوں کیونکہ ہمیشہ عورت ہی اپولوجائز کرتی ہے اور سچویشن کو سمجھتی ہے کئی جگہ پہ مرد بھی کرتے ہوں گے لیکن میری ذاتی تجربہ یہی ہے کہ عورت ہی چیزوں کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہے

IMG_20250214_091650.jpg
My doll with papa

اور اسی طرح ڈیلی ہم اپنی زندگی کو ہنسی خوشی گزارتے ہیں ایسے جیسے کبھی کچھ ہوا ہی نہیں ہے یہ رشتہ ہی ایسا ہے مس انڈرسٹینڈنگ ہوتی ہوئی ہے تو اس کو جلدی ختم کر دینا چاہیے تاکہ ہم خوشی سے اگلا پل جی سکیں

●Reveal the simple thinking of your mind and show us that in any quarrel or problem that arises between a couple, the first thing that men do is always admit their mistakes and apologize to their wives in order to keep their relationship intact. Is this right or should the one who is at greater fault in the quarrel first admit his mistakes and apologize to his partner and try to fix the relationship?

جہاں تک لڑائی کی بات ہے تو وہ ظاہر ہے کسی بات پہ بھی ہو سکتی ہے فار ایکزمپل اج میں بھنڈی لے کے ائی تھی تو میرے ہسبینڈ نے کہا یہ بھنڈی کیوں لائی ہو موسم نہیں دیکھا کچھ اور لے اتی تو میں نے کہا کہ کل یہ پکایا تھا پرسوں وہ پکایا تھا تو اج بھنڈی بنا لوں گی کوئی مسئلہ نہیں ہے سب کچھ کھانا چاہیے لو جی میرے ہسبینڈ کا منہ بن گیا اس صورت میں میں ہمیشہ اپنی غلطی تسلیم کرتی ہوں اور ٹو بی ویری ویری اونسٹ معافی بھی مانگ لیتی ہوں کہ اچھا چلو کوئی بات نہیں ہے کچھ اور بنا لیں گے جو تمہیں اچھا لگے

جہاں تک بات ہے کہ مرد پہلے سوری کرتا ہے ایسا ہرگز نہیں ہوتا کیونکہ میں بھی کچھ گھروں میں ہوتا ہوں میں اپنی ذاتی زندگی کا تجربہ بتا رہی ہوں ہمیشہ میں ہی معذرت کرتی ہوں اور مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ میرا دل لڑائی سے بہت گھبراتا ہے اور میں نہیں چاہتی کہ ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے ایک ہی کمرے میں موجود ہوتے ہوئے ہم منہ بنا کے بیٹھے اور ایک دوسرے کی طرف دیکھنا پسند نہ کریں

مجھے لڑائی سے انکار نہیں ہے کسی بات پہ بھی ہو سکتی ہے چادر یہ کیوں بچھائی ہے یہ چیز یہاں کیوں رکھی ہے یہ چیز وہاں کیوں رکھی ہے دودھ کی بوتل یہاں کیوں پڑی ہے بات کوئی بھی ہو سکتی ہے اور بعض دفعہ لڑائی زیادہ بھی ہو جاتی ہے تو لیکن جانے کیوں میری عادت ہے میں زیادہ ارگومنٹ نہیں کرتی اور کہتی ہیں اچھا چلو کوئی بات نہیں دوبارہ ایسا نہیں ہوگا چلو کوئی بات نہیں جیسا تم کہتے ہو ایسا کر لیتے ہیں کیونکہ ہمیں ہمیشہ میاں بیوی کے ریلیشن شپ کو سموتھ رہنے ہی دینا چاہتی ہوں تاکہ زندگی کو خوشی سے جیا جا سکے زندگی میں پریشانیاں ویسے اتنی زیادہ ہوتی ہیں اس وجہ سے ہمیشہ میں ہی سوری کرتی ہوں اور مسئلے کو ختم کر دیتی ہوں

لڑائی جھگڑے میں پہل عموما ہو سکتا ہے میرے شوہر کی وجہ سے ہوتی ہے لیکن میری طرف سے بھی ہو جاتی ہو اور لیکن صلح کرنے میں پہل ہمیشہ میں کرتی ہوں کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ ہم خوشی سے رہیں بجائے اس کے کہ میں سارا دن اسی انتظار میں بیٹھی رہوں کہ کم میرا شوہر مجھے سوری بولے گا کب وہ اپنی غلطی تسلیم کرے گا تو اسے اچھا نہیں کہ میں ہی اس کو بلا لوں کم از کم یہ میرا ظرف تو ظاہر کرے گا نا کہ میں اس رشتے کو زیادہ اچھا چلانا چاہتی ہوں اس لیے میں انتظار نہیں کرتی لڑائی کے پانچ دس منٹ بعد میں صلح کر لیتی ہوتی ہوں چائے لڑائی پر میں ہوں یا میرے ہسبینڈ کی وجہ سے ہوئی ہو

●Where many people think that in a fight, the husband should be the first to say sorry and their wives should be the first to resolve the conflict and mend the relationship. Do you agree with this view or do you think it is different in your case? Express your own feelings.

دیکھیں زندگی کا سادہ سا اصول ہے چاہے اپ کی محبت کی شادی ہوئی ہوئی ہو یا پھر ارینج میری جو 90 پرسنٹ عورتوں کو ہی پہل کرنی پڑتی ہے اور وہی ہمیشہ سوری کرتی ہیں تاکہ وہ اپنے گھر کو اہستہ بستہ دیکھ سکیں

اور ظاہر ہے عورت اور بیوی کے روپ میں میں ہی ہمیشہ پہل کرتی ہوں اور صلح کر لیتی ہوں ابھی کچھ دن کی بات ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کے لیے سینڈلز لیے بڑے خوبصورت تھے اور کافر ٹیبل بھی تھے تو میں نے کہا عید پہ بھی پہن لے گی اور بعد میں بھی یوز کر لے گی جب میرے ہسبینڈ نے دیکھے یا تو مجھے یہ بالکل پسند نہیں لگے تو میں نے کہا نہیں دیکھو تو صحیح سٹف اچھا ہے سول بھی خوبصورت ہے اور پہننے میں بھی بہت اچھے ہیں تو اس میں کیا دقت ہے کہتا ہے بس مجھے پسند نہیں ائے

میں نے کہا بولو تو چینج کر لیتے ہیں کوئی بات نہیں میں بتا کے ائی تھی کہ اگر میرے شوہر کو پسند نہ ائے تو چینج کر لیں گے اب وہ خاموش ہو کے بیٹھ گیا اس کی خاموشی بتا رہی تھی کہ بس اس نے ہر بات میں ٹانگ اڑانی ہوتی ہے اس کے بعد نارمل ہو جانا ہوتا ہے لیکن ایک لمحے کو میرا دل بڑا اداس ہوا کہ میں بہت چاہت سے اور چوز کر کے چیزوں کو لیتی ہوں اور ہمیشہ اچھی چیز ہی خریدتی ہوں

ظاہر ہے اٹھ کے پھر میں نے اپولوجائز کیا کہ کوئی بات نہیں نیکسٹ جب جوتے لیں گے تو میں تمہیں ساتھ لے جایا کروں گی جس طرح کہ تمہیں پسند ہو تم خود جا کے بچوں کے لیے خرید لیا کرو اگر تمہیں میری پسند پر اعتبار نہیں ہے تو بس اتنی سی بات تھی اور ہماری صلح ہو گئی چائے میرے دل میں غبار موجود ہے لیکن پھر بھی میں نے اٹھ کے صلح کر لی کہ منہ بنا کے بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں

●However, in this case, would it be wise for both the husband and wife to admit their mistakes and apologize to each other in order to preserve their relationship, or would it be wiser to continue to maintain their egos and continue to cause unrest in the family day after day? Which do you think is right?

جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا کہ میاں بیوی کی لڑائی میں اصولی طور پر تو دونوں کو ہی ایک دوسرے سے معافی مانگنی چاہیے تاکہ ایک دوسرے کو دل سے معاف کر کے وہ اس رشتے کو اگے لے کے چلیں لیکن جہاں بات ا جاتی ہے مرد کی تو اس کو اپنی انا ہمیشہ ہی بہت عزیز ہوتی ہے میرا نہیں خیال کہ مرد اسانی سے جھکنا چاہتا ہے اور جہاں تک میری بات ہے تو مجھے جھکنے میں کوئی شرم نہیں ہے میں کہتی ہوں جہاں رشتہ بچ جاتا ہو جہاں پر محبت قائم رہ سکتی ہو میرے جھکنے سے تو اس سے کوئی قیامت نہیں ا جائے گی کچھ بھی نہیں ہوتا ہے میں غلطی پہ ہوں یا نہ ہوں میں نے کبھی زیادہ ارگومنٹ نہیں کیا

کیونکہ گھر میں جب تناؤ کا ماحول ہو تو ایمانداری کی بات ہے بندہ وہاں رہ ہی نہیں پاتا ہے اور ایک گھر میں اپ تین چار فرد ہیں جس میں میاں بیوی اور دو بچے ہیں اور اپ سب اپنا اپنا منہ بنا کے بیٹھے ہوں تو ایسی انا کو میں نے کیا کرنا ہے میرے اپنے ہی سر میں درد ہوگا نا تو اچھا نہیں ہے کہ اگر شوہر نہیں بھی اپنی غلطی کو ایکسیپٹ کرنا چاہتا نہیں بھی معافی مانگنا چاہتا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے میں ہوں نا اور ہمیشہ میں پہل کرتی ہوں تاکہ گھر کا ماحول خراب نہ ہو

کبھی کبھی مجھے ایسا لگتا تھا کہ شاید میرے شوہر کو مجھ سے محبت ہی نہیں ہے اس لیے وہ انا میں رہتا ہے اور کبھی جھکتا نہیں ہے پھر میں نے یہ تسلیم کیا کہ جس نے جو سیکھا ہے وہ اسی چیز کو ظاہر کر رہا ہوتا ہے میں نے یہی سیکھا ہے کہ چیزوں کو محبت سے لے کے چلنا چاہیے تاکہ بچوں کی ذات پر اس چیز کا برا اثر نہ پڑے کسی بھی لڑائی میں ہمیشہ میں اس چیز کا خیال رکھتی ہوں کہ میرے بچوں کی ذہنی تربیت اس چیز سے خراب نہ ہو اس لیے میں فورا اپنے شوہر سے محبت سے بات کر لیتی ہوتی ہیں دل میرا بھی دکھتا ہے لیکن صرف اس لیے کہ میرے گھر کا ماحول خوبصورت رہے

IMG_20250329_163546.jpg

اخر میں میں یہی کہنا چاہوں گی کہ لڑائی جس کی بھی ہو اصولی طور پر دونوں کو صلح کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کی غلطیوں کو تسلیم کر لینا چاہیے لیکن جہاں پر یہ لگے کہ شوہر انا میں ہے اور وہ اپنی غلطی تسلیم نہیں کرنا چاہتا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے ہمیں اگے بڑھ کر مسئلے کو ختم کر دینا چاہیے اور بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے یہی عورت کی خوبصورتی ہے اور یہی اس کا بڑا پن ہے اسی لیے تو خدا نے عورت کو بہت بڑا مقام دیا ہے

It's all about my today's post.

I would like to invite my friends @jannat12, @goodybest and @sualeha to take part in the challenge.

All pictures are my own property

Sort:  

pakailah hijab karena hijab adalah kewajiban seorang Muslimah

Thank you so much dear brother

Alhamdulillah....

@fannyescobar please review my post it was skipped by mistake might be.