لطافت و نزاکت کے ساتھ ساتھ جمال اور خوشبوsteemCreated with Sketch.

اسلام وعلیکم۔

سامنے تصویر میں پھول اور کانٹے نظر آ رہے ہیں پھولوں کو دیکھتے ہی لطافت و نزاکت کے ساتھ ساتھ جمال اور خوشبو کا احساس ہوتا ہے

IMG-20230913-WA0032.jpg

بےشک ان پھولوں کی زندگی بہت مختصر ہوتی ہے مگر جتنی ہوتی ہے دوسروں کے لیے فرحت بخش ہی ہوتی ہے

جبکہ دوسری طرف کانٹے ہیں جو نفرت تکلیف چبھن اور دکھ کی علامت ہیں چیجایکہ انکا ساتھ بہت طویل اور تھکا دینے والا ہوتا ہے۔

بھائیو بالکل یہی حال ہم انسانوں کا ہوتا ہے اگر ہم اپنے آ س پاس نظر دوڑائیں تو ہمیں پھول اور کانٹوں کی مثل دونوں طرح کے لوگ نظر آ تے ہیں

ایک وہ جو ملنسار خوش اخلاق صاف گو صاف دل مخلص ہمدرد دوست مزاج اور سدا بہار مسکراہٹ بکھیرنے والے ہوتے ہیں

اور دوسرے بدخو بد دماغ تند مزاج جھگڑالو کرخت زبان کم حوصلہ بد اعتماد خود غرض قطع تعلقی پسند خود پسند منافق عیب جُو تنہائی پسند اور نکمے ہوتے ہیں

اب یہ ہم پر انحصار ہے کہ پھول بنیں یا کانٹے

شکریہ