The World of XPILAR - LANDSCAPE/SEASCAPE PHOTOGRAPHY AND ART CONTEST WEEK #236, Pakistan
السلام علیکم ،
گزشتہ دنوں ہمارا پھولوں کی نرسری جانے کا اتفاق ہوا۔وہاں پہ بہار کے موسم کی تیاری میں پھولوں کے گملوں کی بہتات تھی۔پھولوں کے بیڈ بنائے گئے تھے اور ان کو اتنے دلفریب انداز سے سجایا گیا کہ نگاہ ان کے اوپر سے ہٹتی ہی نہ تھی۔
سبزہ اور خوبصورت پھولوں نے اتنا دلفریب نظر پیش کر دیا تھا کہ وہاں سے کہیں دور جانے کو دل نہیں چاہ رہا تھا۔نظروں کو تراوٹ مل رہی تھی۔
پھولوں کی نرسری کے ساتھ ہی پولو گراؤنڈ بنایا گیا تھا۔پولو میں استعمال ہونے والے خوبصورت اور کڑیل گھوڑے بھی ساتھ ہی بندھے ہوئے تھے۔
ان گھوڑوں کے تر و تازہ جسم دیکھ کر بے اختیار دل جایا کہ ہم بھی ان گھوڑوں پر سواری کریں۔ مگر وہ ٹرینڈ گھوڑے صرف مخصوص لوگوں کو ہی دیے جاتے ہیں جو کہ پولو کے لیے ممبرشپ لے کے اتے ہیں۔لہذا ان کی خوبصورتی پر ماشاء اللہ کہہ کے ہی واپس ہٹ گئے۔کیونکہ ان گھوڑوں کے پاس جانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔وہ گھوڑے عام انسانوں کو دیکھ کر بدک جاتے ہیں اور اکثر اپنے سوار کو بھی گرا دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عام عوام کو ان سے کافی دور رکھا جاتا ہے۔
@Wox کہ بیش کیے جانے والے تمام مقابلے بہترین ہوتے ہیں اور میری خواہش ہوتی ہے کہ میرے ساتھی بھی ان مقابلوں میں حصہ
@tahispandron,@pandora,@ciru
لیں۔
Wow! I love these horses.