"استاد غلام محمد سب استادوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے"
ماشاءاللہ میرے پیارے متحرم استاد قرآن مجید غلام محمد کلو بلکہ موچھ شہر کے آدھے حصے سے زیادہ قرآن مجید کے استاد رہنے کا شرف حاصل ہے دلے والی بھکر میں اپنا رقبہ ہے اللہ تعالیٰ کے نام پر ماہ رمضان میں غریبوں کو کپڑے دیتے تھے ہماری مسجد میں قدم رکھا تقریباً 1982 میں پہلا ختم میں ساجد خان ولد عبداستار خان احمد شاہ خیل عصمت اللہ خان صلحے خیل دادا غلام جعفر خان نمدار خیل کا بھانجا بڑا ماموں کے پاس ہوا نے کیا پھر ہندال خیل مدنی مسجد میں بہارئیں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہونے لگیں صبح شام قرآن مجید شام سے عشاء تک چھ کلمے جنازہ دعاؤں کا سبق یاد کرایا جاتا تھا اللہ تعالیٰ استاد غلام محمد سب استادوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کی قبروں پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے آمین ثمہ آمین
استاد محترم بہت عظیم انسان تھے۔۔۔ گرمیوں میں منڈی سے تربوز اور خربوزے کی بوریاں خرید کر لاتے اور اپنے ہاتھوں سے کاٹ کر ہم سب درس والے بچوں کو کھلاتے تھے۔۔۔
عید کے موقع پر ان کے گھر سے محلے کے تقریبا" تمام گھروں میں حلوہ تقسیم ہوتا تھا۔۔۔
بہت سے بگڑے ہوئے بچوں کو ان کی سختی اور پیار نے درست راستے پر لگایا۔۔۔
اللہ ان کی قبر کو راحتوں اور جنت کے نعمتوں سے بھردے۔۔