Post by @arooshfatima the beautiful diary game

in Urdu Community3 years ago

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اسلام علیکم

کیسے ہیں آپ سب امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اللّٰہ پاک سے دعا ہے کہ آپ سب کو خیریت سے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

صبح کا آغاز

ہمیشہ کی طرح صبح سویرے اٹھی نماز پڑھی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی۔ اس کے بعد اٹھی پھرناشتہ بنایا۔ پھر سب کو اٹھایا پھر میں نے چیزیں سمیٹی پھر برتن دھوئے۔ اسکے بعد جھاڑو لگایا ۔سب کمروں کی ڈسٹنگ کی۔پھر سب چیزوں کو سیٹ کیا اور پھر تھوڑی دیر ٹی وی دیکھا ہم ٹی وی دیکھا پھر سالن بنایا اور پھر آٹا گوندھا پھر روٹی بنائی سب نے مل کر کھائی پھر سو گئی کیونکہ اب دن کافی بڑا ہو گیا ہے

دوپہر کا وقت

پھر ظہر کی نماز کا وقت ہو گیا تو میں نے ظہر کی نماز ادا کی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی اسکے بعد چائے بنائی پھر مل کر پی ۔ پھر میں نے برتن دھوئے پھر اتنے تک عصر کی نماز کا وقت ہو گیا تو نماز ادا کی۔پھر ٹیوشن والے بچے آگئے تو ان کو پڑھایا۔ ساتھ کام بھی کرتی رہی آٹا گوندھا پھر سالن میں نے بنایا تو پھر اس کے ساتھ
میں بچوں کو پڑھاتی رہی ان کو پہلے سکول کا کام کروایا پھر سبق یاد کروایا۔پھر سبق سنا پھر بچوں کوچھٹی دے دی

IMG-20220324-WA0018.jpg

IMG-20220324-WA0013.jpg

IMG-20220324-WA0019.jpg

IMG-20220324-WA0016.jpg

۔
شام کا وقت
پھر مغرب کی نماز کا وقت ہو گیا تو میں نے مغرب کی نماز ادا کی پھر روٹی بنائی روٹی کھا کر سب چیزیں سمیٹی پھر کچن کو صاف کر کے اپنے روم میں آ گئی ۔پھر وضو کرنے چلی گئی۔عشاء کی نماز کا وقت ہو گیا تو میں نے عشاء کی نماز ادا کی۔

*اختتام
پھر نماز کے بعد میں پوسٹ لکھنے بیٹھ گئی۔یہ تھی میری آج کی مصروفیات امید ہے آپ سب کو میری پوسٹ پسند آئے گئی دعاؤں میں یاد رکھئے گا اللہ آپ سب کا ہامی و ناصر ہو آمین ثم آمین
اللہ حافظ