Contest - Story at school #2،Pakistan,10%benificiary to @myteacher
السلام علیکم ،
زیادہ تر لوگوں کو اپنا اسکول اور اسکول کی لائف بہت پسند ہوتی ہے۔ مگر میرے ساتھ معاملہ تھوڑا الٹ تھا ۔مجھے اپنے اسکول سے زیادہ کالج کی لائف پسند ائی تھی ۔مگر چونکہ بچپن میں گزری ہوئی یادیں ایسی ہوتی ہیں جو کہ انمٹ نہ خوش چھوڑ جاتی ہیں۔ لہذا مجھے بھی اپنے بچپن کی بہت ساری ایسی باتیں یاد ہیں جو اسکول میں ہم کیا کرتے تھے۔
ہم چھ لڑکیوں کا ایک گروپ تھا۔ اور ہماری ہر ہفتے ایک خواہش ہوتی تھی کہ ہم چھوٹی سی پارٹی ارینج کریں۔ اس سلسلے میں ہم لوگ اپنے گھر سے کچھ خاص بنا کے لایا کرتے تھے۔ اور اپس میں مل گئی کھایا کرتے تھے۔
میری ایک دوست کے ابو کی بیکری تھی۔ اور ہم اس سے ہر دفعہ کیک منگواتے تھے ۔جبکہ باقی سب بچے اپنی پاکٹ منی جمع کر کے ان سے ہی کوئی چیز خرید لیا کرتے تھے۔ اصل میں وہ پارٹی ہوتی ہی کیک کی خاطر تھی ۔کیونکہ اس زمانے میں بازار سے کیک خرید کے کھانے کا رواج اتنا عام نہیں تھا ۔زیادہ تر مائیں گھر پہ بچوں کو سنیکس بنا کے کھلایا کرتی تھیں ۔اسی طرح ہماری امی بھی ہمیں گھر پہ ہی کیک بنا کے کھلایا کرتی تھی۔اسی لیے جب میری گروپ کے وہ لڑکی
کیک لاتی تو ہم سب کی خوشی ہمارے چہروں سے جھلک رہی ہوتی۔اس وقت میں اس کے چہرے پر بھی ایسی معصومیت ہوتی کہ اس کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ اس کی چیز سب سے مہنگی ہے۔ اور ہم سب اپنی پاکٹ منی سے جو چیز لائے ہیں وہ سب سستی ہیں۔ مگر بچپن کے زمانے میں مہنگا اور سستا نہیں دیکھا جاتا ۔بچے صرف ایک دوسرے کی چیزوں کو دیکھ کے پسند ناپسند کا اندازہ کرتے ہیں۔ اگر کسی کو دوسرے کی چیز پسند ہے ، تو وہی سب سے اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔چاہے وہ چیز کتنی ہی سستی کیوں نہ ہو۔ادھی چٹی کے دوران ہم اپنی پارٹی انجوائے کرتے تھے۔ اور جیسے ہی چھٹی کا ٹائم ختم ہوتا اور دوبارہ اسکول شروع ہوتا تو ہماری پارٹی بھی ختم ہو جاتی۔ ایسے میں اگر ہم لوگوں میں سے کسی کی کوئی چیز بچ جاتی تو ہم اپس میں اس کو شیئر کر لیتے اور گلاس میں جانے کے بعد بھی کھایا کرتے تھے۔جس پر اکثر ہماری ٹیچر ہمیں ڈانٹا کرتی تھی کہ، لنچ ٹائم ختم ہو گیا ہے اب کھانے پینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ مگر بچپن میں ٹیچر کی ڈانٹ کوئی معنی نہیں رکھتی۔ تھوڑی دیر بعد بچے بھول جاتے ہیں۔
اپ کے اس مقابلے میں کانٹیسٹ کا موضوع پڑھ کے مجھے اپنا وہ وقت یاد اگیا اور اج میں نے اپ کے ساتھ اپنی یہ یادیں شیئر کر لی۔ حالانکہ مجھے ان میں کوئی خوشی محسوس نہیں ہوتی مگر پھر بھی مجھے وہ وقت نہیں بھولتا۔
میں دعوت دیتی ہوں۔
#steemexclusive
@ myteacher
yes
no
You have fond memories with your six friends from college, am I interested in seeing their faces?
میں چہرہ دکھانے سے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں پردہ کرتی ہوں ۔
Congratulations! This post has been voted through steemcurator09 We support quality posts, good comments anywhere and any tags.