Contest Alert, My favorite Eid shopping, Pakistan

in Steem4Entrepreneurslast month

السلام علیکم ،

اس بہترین کمیونٹی کے ممبران کو میرا سلام۔اور عید کی ایڈوانس

عید مبارک

20250327_142258.jpg

عید کا مطلب ہی خوشی ہے اور رمضان کے 30 روزے گزرنے کے بعد جب یہ خوشی ہمیں ملتی ہے تو ہم سب بچے بڑے عورتیں لڑکیاں بچیاں اپنی خوشی کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔
مزیدار پکوان بہترین کپڑے عید پر عیدی کا بانٹنا یہ سب عید کی تیاریوں میں اور عید کی خوشیوں میں شامل ہے۔

اس مقابلے میں اپ سے اپ نے ہم سے کچھ سوالات پوچھے ہیں ان کے جواب حاضر ہیں۔

اپ نے اپنے لیے کون سے کپڑے خریدے ہیں؟

دیکھا جائے تو میں نے اس عید پر اپنے لیے کوئی سوٹ نہیں خریدا مگر ان سب کے باوجود اللہ نے میرے لیے دو سوٹ بنوا دیے۔
اور دونوں ہی بہت خوبصورت اور میری پسند کے سوٹ ہیں ان کے رنگ اور ان کی ڈیزائننگ میری پسند کی ہے۔

20250327_135420.jpg

یہ سوٹ جو میں اپ کے سامنے دکھا رہی ہوں وہ میری بہن نے تحفے میں مجھے دیا ہے۔اس میں دیکھا جائے تو بیسکلی دو کلرز موجود ہیں ایک ریڈ اور ایک وائٹ مگر اس کے باوجود اس کے اندر ہلکا سا گلابی رنگ اور ہلکا سا ہرا رنگ بھی موجود ہے جو کہ قریب سے دیکھنے پر محسوس ہوتا ہے۔
سفید کلر کے ساتھ تو کوئی سا بھی کلر جڑ جائے وہی کلر خوبصورت ہو جاتا ہے لہذا مجھے اپنے سوٹ میں سفید رنگ کے ساتھ سرخ رنگ جڑا ہوا بہت خوبصورت لگا۔

20250327_135629.jpg

یہ دوسرا سوٹ جو میں اپ کو دکھا رہی ہوں یہ میرے بچوں نے مجھے اور میرے شوہر کو دوسرا سوٹ گفٹ کیا تھا۔عدی فروری میں ہماری شادی کی سالگرہ گزری ہے تو ہمارے بچوں نے ہماری شادی کی سالگرہ سرپرائز پلان کی تھی اور ہمیں تحفے میں دونوں ماں باپ کو سوٹ دیے تھے۔
میں نے یہ سوٹ بہت خوشی سے سیا ہے کیونکہ یہ ہمارے بچوں نے ہمارے لیے پسند کیے اور اس کے رنگ ہماری پسند اور معیار پر پورے اترتے ہیں۔

اگر اپ شاپنگ پر گئے ہیں تو اپ کے کپڑوں کی کیا قیمت تھی اور اپ نے اپنے لیے کتنے سوٹ خریدے؟

ویسے تو میں نے اپنے لیے کوئی سوٹ نہیں خریدا مگر میں شاپنگ کے لیے ضرور گئی تھی کیونکہ بچوں کے لیے کپڑے بنانا ضروری تھے۔اور اس مقصد کے لیے مجھے اپنے شوہر کا ساتھ درکار تھا ہم دونوں میاں بیوی شاپنگ کے لیے گئے اور بچوں کے لیے عید کی خریداری کی۔ہماری تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ہم نے عید کی خریداری کے لیے پہلے بیٹیوں کا انتخاب کیا اور ان کے لیے 10 ہزار کی رقم سوٹ بنانے کے لیے مختص کر دی۔

20250325_142009.jpg
ہر بچے کے لیے دو صورت تیار کرنے تھے اس لیے سب کے لیے ایک جیسا بجٹ رکھنا ممکن نہیں تھا۔

20250327_142932.jpg

20250325_142307.jpg

اپ کی فیملی میں کتنے ارکان ہیں؟اور ان کے لیے شاپنگ کون کرواتا ہے؟اگر اپ کرتے ہیں تو کیسے اور کتنے بجٹ میں اپ ان کے لیے شاپنگ کرنا چاہتے ہیں؟

کہا جاتا ہے جتنا گڑ دالو اتنا میٹھا ہوگا۔
تو یہی حال خریداری کا بھی ہے جتنا اچھی خریداری کرنی ہو اتنا ہی زیادہ پیسہ استعمال کرنا پڑتا ہے۔عید کا موقع ایسا ہوتا ہے کہ جب بچے بڑے ہر کسی کا سوٹ خوبصورت اور پہننے میں قابل دید ہونا چاہیے لہذا میری خواہش ہوتی ہے کہ سال بھر کی بچت اس دن نکال لوں۔
بچوں کو ان کی پسند کے فینسی سوٹ دلوائے اور اپنے شوہر کے لیے سادہ سوٹ خریدا۔بیٹے نے شلوار قمیض اور کھیڑی کی فرمائش کی تھی لہذا اس کے لیے وہی چیزیں خریدی۔ان سب میں ہمارا تقریبا 30 ہزار کا خرچہ ہو گیا۔اس لیے کیونکہ لڑکیوں کے کپڑے تو میں نے خود سی لیے تھے مگر لڑکوں کے کپڑے بدرجی کے سلے ہوئے تھے یہی وجہ تھی کہ ہمارا بجٹ زیادہ لگ گیا۔
بچوں کے سوٹ کی میچنگ کی جیولری جوتے بیگ ہر چیز خریدتے میں کافی پیسے لگ گئے۔

20250327_142953.jpg

20250325_193306.jpg

اپنے خاندان میں سے سب سے زیادہ بہترین پہناوا کس کا لگا؟اور ہم اس کی تصویر دیکھنا پسند کریں گے؟

دیکھا جائے تو ہر بچے کے کپڑے میں نے اپنے پسند سے ہی بنائے ہیں اور اپنے بچوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے ہیں۔لہذا مجھے دو ہر بچے کا ہی پہناوا بہت پسند ارہا ہے اور میرے شوہر کے کپڑوں کا رنگ اور کپڑے بھی بہت پسند ہیں مگر تصاویر صرف چھوٹی ہی بیٹی کی کھینچی ہیں۔کیونکہ باقی بڑے بچے پردہ کرتے ہیں اور ان کی تصاویر میں شیئر کرنا مناسب نہیں سمجھتی۔

20250325_142003.jpg

جو فینسی سوٹ میں نے اپنی بیٹی کا بنایا ہے وہ بھی اس کے اوپر بہت پیارا لگا۔

20250327_142235.jpg

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjnzwJ7DVKi8Kc53bMqcX5paV1gXvyXceZUuhjt2W2AKLZNfhdvybG3PPB3UraifppQnaKj7wePjcQFGgco8.png

اس خوبصورت مقابلے میں شرکت کے لیے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی دعوت دیتی ہوں۔

@maazmoid1234,@uzma4882,@abdullahw

Sort:  
 last month 

Thank you very much for your participation.
You have mentioned it quite nicely and at the same time you have written in your native language as per the conditions given in the rules. Best wishes.

جزاک اللہ خیرا

Loading...
 last month 

IMG-20250228-WA0022(4).jpg

Curated by @ abdullahw2