Contest Alert! Review Your Favorite Smart Pakistan
السلام علیکم ،
یہ ایک انوکھا موضوع ہے جس پہ ہمیں لکھنے کا موقع دیا گیا ہے۔میں بہت عرصے سے ایسا ہی کوئی موضوع تلاش کر رہی تھی جس کے اوپر مجھے اپنے پسند کے بارے میں لکھنا ہو۔مجھے ذاتی طور پر جو موبائل پسند ہے وہ سیمسنگ ہے۔اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ میں سیمسنگ یوز کرتی ہوں۔ بغیر بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ہر لحاظ سے اور ہر شخص کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے اس کی ایپلیکیشنز بہت اسانی سے سمجھ میں ا جاتی ہیں اور اس کا طریقہ کار استعمال کرنے کے لیے بہت اسان ہے۔حالانکہ ہمارے گھر میں ائی فون اورسامسنگ دونوں ہیں مگر مجھے ان دونوں میں سیمسنگ ہی زیادہ پسند ہے۔اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ ائی فون کا استعمال ذرا مشکل ہے اور سیمسنگ ہر عمر اور ہر طبقے سے تعلق شخص کو اسانی سے استعمال کرنا ا جاتا ہے۔
میں نے جب سیمسنگ خریدا تو اس وقت میں ایل جی کا فون یوز کر رہی تھی۔مگر مجھے ایک اچھے کیمرے والے موبائل کی ضرورت تھی کیونکہ میں یوٹیوب پر اپنے کوکنگ چینل کے کے لیے ویڈیوز بناتی تھی اور اس میں اچھا کیمرہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب میں نےسایمسنگ کو پسند کیا تو سب لوگوں نے مجھے یہی بات کہی کہ یہ ایک بہترین موبائل ہے بس اس کو بچوں کی پہنچ میں نہ انے دیں۔اور واقعی اس کے استعمال سے مجھے اندازہ ہو گیا کہ میرا سیمسنگ بہترین موبائل ہے۔
میں سیمسنگ ایس 10 یوز کر رہی ہوں اس کے تمام فیچرز بہت زبردست ہیں اور ائے روز اس میں نئی اپڈیٹس اتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے اس کی فیچرز میں اور مزید بہتری ارہی ہے۔میرے شوہر نوکیا کا موبائل استعمال کرتے ہیں جس میں بہت ساری ایپلیکیشنز خود سے ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتی جبکہ میرے سیمسنگ میں اٹومیٹکلی کافی سارے نئے فنکشنز اپلوڈ ہوتے رہتے ہیں اور مجھے ان کو استعمال کر کے تسلی ہوتی ہے۔
سیمسنگ کی بیٹری بہت پاور فل ہوتی ہے اس میں چارجنگ کے لیے فاسٹ چارجر استعمال کیا جاتا ہے ۔جبکہ ایک دفعہ چارج ہونے کے بعد لگاتار تین دن استعمال کرتے رہے تو اس کی بیٹری ختم ہوتی ہے ۔اگر مستقل استعمال نہ کیا جائے تو ایک ہفتے تک بھی اس کی بیٹری کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فاسٹ چارجر سے چارج کرنے پر 100 پرسنٹ چارجنگ ڈیڑھ گھنٹے کے اندر کمپلیٹ ہو جاتی ہے۔

سیمسنگ گلیکسی ا
ایس ،10 اس میں موجود کیمرہ وائس ایپلیکیشنز ہر چیز بہترین ہے اس کے استعمال سے پتہ چلتا ہے کہ انٹرنیٹ کا استعمال بہت ہی تیز ترین اور اسان ترین ہے۔اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ کسی بھی قسم کے سگنلز بہت اسانی سے کیچ کرتا ہے وہ وائی فائی کے سگنل ہوں یا انٹرنیٹ کے سگنلز ہر چیز کو کیچ کرنے میںسایمسنگ بہت تیز ہے۔
یہ واقعی سمارٹ فون ہے وزن میں بالکل ہلکا اور سائز بھی مناسب ہے ہاتھ میں اٹھا کے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔
ہمارے ملک میں ائی فون پی ٹی اے پروف نہیں ملتا اگر ہم پی ٹی اے پروف لینا چاہیں تو وہ کافی مہنگا پڑتا ہے جبکہ سیمسنگ پی ٹی اے پروف ہے اور اسانی سے خریدا بھی جا سکتا ہے اس کے ریٹ مناسب اور جیب پر بھاری نہیں پڑتے۔
میں امید کرتی ہوں کہ اپ بھی میرے خیال سے متفق ہوں گے۔
@pathanaapsana,@wakeuppittypall,@maazmoid123
کیا اپ تمام افراد میری خیال سے متفق ہیں۔
Thank you for participating in this contest. Samsung is truly an amazing phone. Over here it is very expensive to own a Samsung phone. Cheers…..
Vote @pennsif.witness for growth across the Steemit platform through robust communication at all levels and targeted high yield developments with the resources available. Vote here
ہمارے ملک میں ائی فون خریدنا بہت مشکل ترین کام ہے اس کے پاس ائی فون ہو وہ بہت امیر سمجھا جاتا ہے۔