Contest Alert ||Creativity in Art || Ramadan Mubarak drawing, Pakistan beneficiary to steemexclussive ladies
السلام علیکم ،
اس پاک اور بابرکت مہینے میں جب یہ مقابلہ دیکھا تو میرا دل خود بخود اس میں لکھنے کو اور حصہ لینے کو چاہا۔
اس مقابلے کا موضوع ہی اتنا دلچسپ تھا کہ میں اس میں حصہ لیے بغیر نہ رہ سکی لہذا فورا پینسل کاغذ پکڑا اور رمضان کے مناسبت سے ڈرائنگ بنائی اس کے سٹیپس اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔
اس ڈرائنگ کو بنانے میں میرا ایک گھنٹہ استعمال ہوا ہے۔۔سب سے A4پہلے میں نے
کاغذ لیکر اس پر سکیچ پینسل کی مدد سے ڈرائنگ بنائی۔
رمضان کی مناسبت سے نیچے مسجد بنائی اور اوپر روشنی کی قندیلیں لٹکائی۔
رمضان کی امد چاند دیکھ کر ہوتی ہے لہذا اسمان پر چمکتے چاند ستارے بھی دکھانا ضروری سمجھا۔
اب ائی رنگوں کی باری ہر چیز میں مختلف رنگ کیے مثلا مسجد کو کتھئی رنگ سے رنگا رمضان کریم کو نیلے رنگ سے چاند ستارے پیلے رنگ سے اسی طرح قندیلیں بھی پیلے رنگ سے رنگ دی۔
رمضان کریم
اسلامی سال کے 12 مہینے ہوتے ہیں جن میں رمضان کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ مہینہ ایسا ہے کہ جس میں اللہ پاک نے قران پاک کو نازل فرمایا۔
ویسے تو پہلی تمام امتوں پر بھی روزے فرض کیے گئے ہیں لیکن امت مسلمہ پر رمضان کریم میں روزے رکھنا فرض کیا ہے۔اس پاک مہینے میں ہم مسلمان اللہ کو راضی کرنے کے لیے روزے رکھتے ہیں صبح سحری کے ٹائم سے لے کر مغرب کے ٹائم تک اللہ کی رضا کی خاطر بھوک اور پیاس کو برداشت کرتے ہیں اور سارا دن بھر نیک اعمال میں اپنے اپ کو مشہور رکھتے ہیں۔
عائشہ کی نماز کے بعد تراویح کا اہتمام کرتے ہیں اس کے علاوہ سارا دن بھر بھی ذکر اذکار نفل سنتیں پڑھنے میں دھیان لگاتے ہیں جہاں تک ہو سکتا ہے غربہ کی مدد کرنے کا جذبہ بھی اس مہینے میں سب کے دلوں میں بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
افطاری کے ٹائم کا اہتمام
مغرب کے وقت افطار کا ہوتا ہے اور اس وقت گھر کی خواتین افطاری میں اہتمام کرتی ہیں رنگا رنگ پکوان تیار کیے جاتے ہیں سب لوگ مل کے ایک ساتھ روزہ افطار کرتے ہیں اور اللہ پاک سے یہ دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارا روزہ قبول فرمائے جہاں تک ہو سکے ارد گرد محلے والوں کو بھی افطاری بھیجنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
رمضان کے بعد عید الفطر کی خوشی
رمضان کے مہینے کے 30 روزے رکھنے کے بعد اللہ پاک نے مسلمانوں کے لیے عید الفطر کی صورت میں خوشی کا دن عنایت فرمایا ہے ویسے تو عید پہلی شوال کو ہی منائی جاتی ہے مگر ہم لوگ تین دن تک خوشیاں منانے کو پسند کرتے ہیں۔
عید کے دن سب بچے بڑے عید کی خوشی میں رنگا رنگ کپڑے پہنتے ہیں نئے کپڑے پہن کے ایک دوسرے سے عید ملنے جاتے ہیں اور ساتھ ہی مسجد میں عید کی نماز ادا کی جاتی ہے اور اللہ کا شکر ادا کیا جاتا ہے صدقہ فطر ادا کیا جاتا ہے۔
اس خوبصورت مقابلے میں شرکت کے لیے میں اپنے اسٹیمیٹ کے کچھ خاص ساتھیوں کو بھی دعوت دینا چاہتی ہوں۔
Thank you for sharing on steem! I'm witness fuli, and I've given you a free upvote. If you'd like to support me, please consider voting at https://steemitwallet.com/~witnesses 🌟
Dear friends, I hope you are all aware that we are no longer in this community, this community has been destroyed and we are continuing all our activities in the new community as before. If you want, you can share your activities with us in the new community. I hope everyone will be by our side.
https://steemit.com/trending/hive-154900
I join your community link. I hope you share new contest with us.
of course dear