Steem Cameroon Contest : Best Day of the Week ( 24th Mar - 30th Mar 2025 )

السلام علیکم ،

31 مارچ ہمارے لیے سال میں خوشیوں بھرا دن ہو ثابت ہوا۔
کیونکہ اس دن پہلی شوال تھی اور ہ اس دن ماری عید الفطر منائی جاتی ہے۔

صبح ساڑھے چار بجے فجر کی نماز ادا کر کے چھ بجے سے سات بجے تک ہمیں تیاری کا ٹائم دیا گیا اور ہم نے عید کے لیے تیاری شروع کی سب نے رنگا رنگ نئے کپڑے پہنے اور مردوں نے نیا سوٹ پہن کر عید کی نماز کے لیے مسجد کا رخ کیا جبکہ عورتوں نے گھر میں تیار ہو کر عید کی تیاری شروع کی۔

ہم عید منانے کے لیے اپنی سسرال جاتے ہیں۔وہاں پر میرے شوہر اور ان کے بھائی اور شوہر کے بھائیوں کے بچے سب مل کے عید کی نماز کے لیے مسجد چلے گئے اور ہم عورتوں نے گھر میں ناشتہ بنانے کے بعد اس کو اہتمام کے ساتھ سرو کیا۔

20250404_223913.jpg

اتفاق کی بات ہے سب بھائیوں نے اف وائٹ کلر کی ڈریسنگ کی ان کے بچے بھی سارے اف وائٹ شلوار قمیض میں ملبوس تھے اور سارے بہت ہی خوبصورت لگ رہے تھے۔

بچیوں کے رنگ زیادہ تر ہرے اور گلابی پر مشتمل تھے۔
تیار ہو جانے کے بعد سب بچیوں نے باہر جا کر تصاویر کھینچیں .

رنگا رنگ کپڑوں میں ساری بچیاں تتلیوں کی طرح اڑی پھرتی تھیں۔بالکل ایسے جیسے گلشن میں بہار اگئی ہو۔ہر بچہ چہرے پہ خوشی کی چمک لے کے گھوم رہا تھا۔

IMG-20250403-WA0042.jpg

مرد، عورتیں، لڑکیاں، لڑکے ،حتی کہ نو مولود بچے تک بہت سج دھج سے تیار تھے۔

IMG-20250401-WA0005.jpg

تھوڑے تھوڑے وقفے سے گھر میں مہمان ا رہے تھے اور ان کی وجہ سے الگ رونق لگی ہوئی تھی۔مہمانوں کو اور ان کے بچوں کو عیدی اور اپنے بچوں کو عیدی دینے کا سلسلہ جاری تھا۔

IMG-20250331-WA0043.jpg

لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اس دن کی خوشیاں دوبالا ہو گئی۔

20250404_234820.jpg

اگر میں یہ کہوں کہ یہ دن ہماری زندگی کے یادگار دنوں میں سب سے بہترین دن تھا تو غلط نہ ہوگا۔امید کرتی ہوں دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کا عید کا دن بہترین گزرا ہوگا اور واقعی وہ اس ہفتے کا سب سے خوبصورت دن ہوگا۔

5CEvyaWxjaEsGBjBmhYRswxkQmS515D5ePARNFJZuMxb2mXXZ8ky8YchfLqHrUYzMiyLPBgr5cJ2u32wQ.png

اس خوبصورت مقابلے میں میں اپنے اسٹیمٹ کے کچھ ساتھیوں کو بھی دعوت دینا چاہتی ہوں۔
@suryati1,@fahadkhan,@yousufharoon

Sort:  

Terimakasih temanku atas undangannya semoga anda beruntung ya, anak-anak yang sangat comel ketika di gendong mereka terlihat menggemaskan

جزاک اللہ خیرا