SLC S23W2 / Juegos de roles, Pakistan

السلام علیکم ،

اس مقابلے کا موضوع بہت ہی دلچسپ ہے اور یہ واقعی ہمیں اپنے بچوں کے ساتھ جوڑ کے رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔جب بچہ اسکول داخل ہوتا ہے تو وہاں پہ پہلا کردار جو اس کی زندگی میں شامل ہوتا ہے وہ اس کی ٹیچر ہوتی ہے ان سے بہت کچھ سیکھتا ہے اور گھر میں اپنے چھوٹے بہن بھائیوں اور بڑے بہن بھائیوں کے ساتھ ویسے ہی کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس مقابلے کو دیکھ کر میں نے اپنی بیٹی کو اپنی ٹیچر بنانے کا فیصلہ کیا اور اس کے ساتھ ٹیچر ، اسٹوڈنٹ کا کھیل کھیلا۔

20250305_154716.jpg

اس سرگرمی کے لیے اپ نے کس قسم کے رول پلے نگ کا گیمز کا انتخاب کیا؟

مجھے سرگرمی میں حصہ لینے کا بہت شوق محسوس ہوا اور میں نے اپنی بیٹی سے مشورہ کیا کہ وہ کیا بننا چاہے گی اس پر اس کا انتخاب ٹیچر بننے کا تھا۔
جیسے وہ اسکول میں اپنے ساتھ اپنی ٹیچر کو مصروف دیکھتی ہے بالکل ویسے ہی اس نے اپنے اپ کو ڈھال لیا۔

کون سی خصوصیات اپ کے کرداروں کو اپ کی اپنی شخصیت سے ممتاز کرتی ہیں؟

اس گیم میں مجھے ایک خاص بات یہ محسوس ہوئی کہ، میں چونکہ اپنی بیٹی کی ماں ہوں مگر اس گیم میں مجھے اسٹوڈنٹ کا کہ رول ادا کرنا تھا۔ لہذا اپنے اپ کو بچہ محسوس کروانے میں ایک انوکھا احساس ہوا ۔جبکہ میری بیٹی اپنے اپ کو مجھ سے بڑا محسوس کر رہی تھی ۔اور کافی رعب کے ساتھ بات کر رہی تھی۔جبکہ میرے دل میں طرح طرح کی شرارتیں اور مزاحیہ جملے ا رہے تھے جو کہ میں گیم کھیلنے کے دوران اپنی بیٹی کے ساتھ ادا کر رہی تھی۔ جس پر مجھے بیٹی کے ٹیچر ہونے کی بنا پر ڈانٹ بھی پڑ رہی تھی۔

20250305_154729.jpg

سرگرمی کے دوران بچے کو کیسا محسوس ہوا؟کیا اپ اس سرگرمی میں حصہ لینے پر ارام سے تھے؟

میری بیٹی کو ٹیچر بننے پر بہت خوشی محسوس ہوئی اور اپنا اپ کافی بڑا محسوس ہوا۔
اس کا کہنا تھا کہ میرے اسٹوڈنٹس بہت تمیزدار اور پڑھنے والے بچے ہیں۔اسی لیے اس نے انعام کے طور پر بچوں کو ایکٹیوٹی کروانے کے لیے بال سے کھلایا۔

20250305_160944.jpg

میں چونکہ تمام کاموں سے فارغ ہو کر ذہنی طور پر ریلیکس ہو کر اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلنے میں بیٹھی تھی لہذا مجھے بھی بہت خوشی محسوس ہو رہی تھی کہ میں ایک اسٹوڈنٹ بن کے اپنی ٹیچر کا پڑھائی کا طریقہ انجوائے کر رہی ہوں۔اس دوران مجھے باقاعدہ کام کرنے کے لیے نوٹ بک بھی دی گئی اور اس کے اوپر کام بھی کرنے کو دیا گیا جس پر مجھے ٹیچر بن کے میری بیٹی نے اسٹار اورکام چیک بھی کیا۔

20250305_154020.jpg

رول پلے کے دوران جو کچھ اپ نے کیا اس کا تجربہ اور اپ کو کیسا محسوس ہوا؟

رول پلے کے دوران مجھے اپنا اپ بچہ محسوس ہو رہا تھا .اور جب بچوں کی طرح میں نے اسکول ورک کر کے دکھایا ۔تو اپنا اپ مجھے اسکول میں موجود محسوس ہوا ۔ساتھ ہی دوسرے کلاس فیلوز کے طور پر میرے دوسرے بچے بھی بیٹھے ہوئے تھے ۔جو کہ کلاس میں شرارتیں کرنے اور باتیں کرنے پر زور دیتے ہیں ۔اور میں بھی ان کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے ٹیچر سے ڈانٹ کھا رہی تھی۔ اور ٹیچر ہمیں چپ کرواتے ہوئے بورڈ پر کام کر رہی تھی۔

20250305_154729.jpg

ایسی تصاویر دکھائیں جہاں اپ اور بچہ ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں۔

رول پہ لے کے دوران مجھے میری بیٹی نے جو کہ ٹیچر کا رول ادا کر رہی تھی نوٹ بک لینے کے لیے اپنے پاس بلایا تو اس وقت میرا قد اس سے بہت اونچا تھا جبکہ میری بیٹی نے مجھے ٹیچر بن کر نوٹ بک پکڑائی۔

20250305_163012.jpg

بے شک اس مقابلے میں حصہ لینے پر میرا کافی سارا وقت لگا لیکن مجھے بہت مزہ ایا اپنا اپ بچوں کی طرح محسوس ہو رہا تھا اور کافی دنوں کے بعد میں اتنا انجوائے کر سکی۔

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjo1TuJ8Ltc87Nhqzv49r2dshmquB7soiCRQaEuEvXbLFG8SjkM8hRyNb3DN5bLqCPW3dUP7HSKvqTru4K5Y.png

میں اس مقابلے میں اپنے کچھ ایسے ساتھیوں کو بھی دعوت دوں گی جو کہ ضرور اس میں حصہ لے کر خوشی محسوس کریں گے۔

@suryati1,@yousufharoon,@safdar

Sort:  
 last month 

Hola, muchas gracias por intentar participar en esta actividad tan linda. Lamentablemente este curso finalizo el 2 de marzo de 2025 a las 23:59 UTC.

مگر میں نے کنٹیسٹ الرٹ میں اس کانٹیسٹ کو دیکھا تھا پھر اس کے اندر پارٹیسپیٹ کرنے کا سوچا۔اس کے اندر صرف ایکٹو کنٹیسٹ ہی اتے ہیں جن کو ایبیڈیٹ باقی ہو اس لیے میں نے اس میں پارٹیسپیٹ کیا۔