Concurso Shine: Mi trabajo Actual, Pakistan
السلام علیکم ،
کیسے ہیں اپ سب لوگ مجھے امید ہے کہ اللہ کے حکم سے اور فضل سے اپ لوگ خیر و عافیت سے ہوں گے۔میں بھی اپ کی دعاؤں میں جی رہی ہوں۔اس مقابلے کا عنوان بہت ہی دلچسپ ہے اسی وجہ سے میں اج خود بخود اس مقابلے میں لکھنے کے لیے بیٹھ گئی۔
بنیادی طور پر میں ایک گھریلو عورت ہوں اور باقاعدہ جاب کرنے کے لیے گھر سے باہر نہیں جاتی۔مگر مجھے اسٹمٹ پہ لکھنا بہت اچھا لگتا ہے اور میں گھریلو امور سے فارغ ہو کر زیادہ وقت اپنا سٹیمیٹ پر گزارتی ہوں۔
اس کے علاوہ ان لائن قران ٹیچنگ کا کام بھی کرتی رہتی ہوں مگر وہ میری امدنی کا ذریعہ نہیں ہے۔اس مقابلے میں اپ نے ہم سے کچھ سوالات پوچھے ہیں ان کے جواب دے کر مجھے خوشی محسوس ہوگی۔
اپ کا موجودہ کام کیا ہے؟
جیسا کہ میں اوپر بتا چکی ہوں کہ میں گھریلو عورت ہوں لہذا مجھے جاب کے لیے گھر سے باہر نہیں جانا پڑتا۔مگر موجودہ زمانے میں عورت گھر میں رہ کر بھی بہت کچھ کرتی ہے لہذا میں گھر میں رہتے ہوئے بھی ان لائن قران ٹیچنگ کرتی ہوں۔ہر بچے کے لیے پڑھائی کا وقت مقرر کیا ہوا ہے اور میں سب بچوں کو خود کال کیا کرتی ہوں اور پڑھانے کے لیے بیٹھ جاتی ہوں۔بچے مجھے قران پاک سناتے ہیں اور میں ان کا دھیان سے سن کے اگر کوئی غلطی ا جائے تو وہ بتاتی ہوں اور ان کے تلفظ کی بہتری میں لگ جاتی ہوں۔
Follow the Learn Quraan With Hafsa Saadat channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaivLAd0wajnhKZA460D
##۔ کیا یہ موجودہ ملازمت اپ کی امدنی کا واحد ذریعہ ہے؟یا اپ کے پاس دوسری ملازمتیں موجود ہیں۔
جی نہیں میں یہ کام محض اللہ کو خوش کرنے کے لیے کرتی ہوں اور یہ میری امدنی کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ میرے شوہر کماتے ہیں اور میں اس کو گھر میں خرچ کرتی ہوں اس کے علاوہ دوسرا ذریعہ میرے پاس امدنی کا جو ہے وہ اسٹیمیٹ پر کام کرنے کا ہے۔مگر میں زیادہ تر اسٹیمیٹ کے ذریعے سے کمائی حاصل نہیں کر پاتی کیونکہ اسٹیمٹ پر میں صرف شوقیہ کام کر رہی ہوں اور میرے پاس اس لمٹ کے ذریعے اتنی خاص امدنی نہیں ہو پاتی جس سے میں اپنے گھریلو اخراجات پورے کر سکوں۔
قران پاک کو تعلیم دینے کا ذریعہ بنانا تو میری نظر میں بہترین ہے مگر اس سے امدنی حاصل کرنا مجھے بہتر نہیں محسوس ہوتا۔اسی طرح ایسٹیمیٹ پر ابھی تک میں اتنی زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی کہ اس کے ذریعے بہترین کا امدنی حاصل ہو اور وہ امدنی میرے اپنے گھریلو اخراجات میں کام اسکے۔
اپ کو وہ کام کیسے ملا؟
اگر تو قران پاک پڑھانے کا پوچھا جا رہا ہے تو اس لیے مجھے میرے شوہر کی بہن نے امادہ کیا کہ میں ان لائن بچوں کو قران پاک کی تعلیم دوں۔انہوں نے تو مدنی کے ذریعے کے لیے کہا تھا مگر مجھے قران پاک کو پڑھا کر امدنی حاصل کرنا بہتر محسوس نہیں ہوا لہذا میں نے اس کام کو محض اللہ کو خوش کرنے کے لیے جاری رکھا۔
جبکہ اسٹیمٹ پر مجھے میرے بھانجے نے انے کو کہا۔اس کے کہنے کے مطابق اسٹیمیٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر انسان اپنی بہترین صلاحیتوں کو ازما سکتا ہے اور بہترین کمائی حاصل کر سکتا ہے مجھے بھی اللہ سے پوری امید ہے کہ ایک نہ ایک دن میں بھی اسٹیمیٹ کی ایک بہترین ممبر بن جاؤں گی۔
مجھے اج بھی چار سال پہلے کا وہ دن یاد ہے جب میں نے اسٹیمیٹ پر پہلا قدم رکھا۔مجھے اس سلسلے میں کافی مشکلات درپیش ائیں مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اور اج میری بہت ساری پوسٹ اسٹیم اٹ پر جا چکی ہیں
اپ اس کام کے بارے میں سب سے مشکل چیز کیا سمجھتے ہیں؟
مجھے اسٹیمیٹ پر،مارک ڈاؤن اسٹائل۔کے سلسلے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وہ اس لیے کیونکہ اکثر و بیشتر میری تصاویر کا سائز کافی بڑا ہوتا ہے جو کہ دیکھنے والوں پر اچھا امیج نہیں چھوڑتی۔اور مجھے کافی سارے ساتھیوں نے اس بارے میں توجہ دینے کو کہا ہے مگر افسوس میں اج تک اس کو صحیح نہیں کر پائی مجھے کافی کوشش کرنے کے باوجود بھی اس کو صحیح کرنے کا طریقہ نہیں مل پایا ایک ساتھی نے کچھ گائیڈ لائنز دی ہیں میں امید کرتی ہوں کہ ان گائیڈ لائنز کو فالو کرتے ہوئے میں اپنی اس مشکل پر قابو پا لوں گی اور باقی تمام ساتھیوں کی طرح میں بھی اچھی پوسٹ لکھنے پہ کامیاب ہو جاؤں گی۔
اس پوسٹ میں اپ میری تصویر کا سائز ملاحظہ کر سکتے ہیں یہی وجہ ہے جو میری پوسٹ میں خوبصورتی نہیں ا پاتی۔
اس کے علاوہ مجھے اس ڈمٹ پر ایک بڑی مشکل جو درپیش ہے وہ یہ ہے کہ اج تک میری پوسٹ کو کیوریٹر ون یا بومنگ ون کی طرف سے کوئی ریوارڈ نہیں ملا اور میری بڑی خواہش ہے کہ کوئی پوسٹ میری ایسی ہو جو کہ کسی کیوریٹر یا بومنگ سپورٹ کی اہمیت کا حامل بن سکے۔
اس کام کے کچھ مثبت اور منفی پہلوؤں کا ذکر کریں۔
ہر کام کہ کچھ نہ کچھ فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں مجھے بھی اس ڈمٹ پر بہت ساری چیزیں فائدہ مند اور کافی ساری چیزیں نقصان دہ محسوس ہوتی ہیں ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔
مثبت پہلو
اسٹیمیٹ پر کام کرتے ہوئے مجھے اندازہ ہوا کہ یہاں پر مثبت پہلو زیادہ ہیں مطلب کہ انسان کو ایسا پلیٹ فارم مل جاتا ہے جہاں انسان اپنی روز مرہ کی روٹین کو بھی شیئر کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ اپنے موبائل میں موجود خوبصورت یادیں بھی اس پلیٹ فارم پر شیئر کر سکتا ہے۔میرے پاس اکثر و بیشتر کھانے کی تصاویر موجود ہوتی ہیں جن کی اکثر تصاویر بہترین اتی ہیں اور میں وہ اسٹیمیٹ پر شیئر کر لیتی ہوں اور میرے ساتھی بھی ان میں سے کچھ طرح کی ازما کے دیکھتے ہیں اور اس کی اچھی اور بری تعریف بھی کیا کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں پر بہترین مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جس میں شرکت کر کے ہمیں اپنی صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے اور لکھنے کی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔
میں پہلے زیادہ لکھنے کی شوقین نہیں تھی مگر جب سے میں نے ایسٹیمیٹ جوائن کیا ہے مجھے مضمون لکھنے کا طریقہ اور اس بے خوبصورت اور موضوع کے حساب سے تصاویر ڈالنے کا طریقہ بھی اگیا ہے۔
منفی پہلو
ویسے اسٹیمیٹ میں مجھے کوئی خاص برائی محسوس نہیں ہوتی مگر میرے گھر والے اکثر میرے اسٹیمٹ پر پوسٹ لکھنے کے لیے پریشان ہوتے ہیں۔کیونکہ مجھے اسٹیمیٹ پہ پوسٹ لکھنے کے لیے یکسوئی چاہیے ہوتی ہے اور میں سب سے الگ ہو کر ایک کمرے میں بیٹھ جاتی ہوں اور اپنی پوسٹ لکھا کرتی ہوں تاکہ ذہنی یکسوئی کے ساتھ ایک بہترین پوسٹ تشکیل دے سکوں۔
اور یہ چیز میرے گھر والوں کو ناپسند ہے۔خاص طور سے میرے بچے میری توجہ کی نہ ملنے پر اکثر پریشان ہو جاتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ماما جلد از جلد اسٹیمیٹ کی پوسٹ لکھ کے فارغ ہوں تاکہ ہم اپنی بات اپنی ماما سے کر سکیں۔
اس کے علاوہ اکثر و بیشتر میرے پاس ایسی تصاویر موجود نہیں ہوتی جو کہ یہاں ضروری ہوتی ہیں اور میں مجبورا انٹرنیٹ سے تصاویر لے کے اس ڈمٹ پر شیئر کرتی ہوں۔مجھے انٹرنیٹ سے تصویریں لے کر شیئر کرنا کچھ خاص پسند نہیں اور اسٹیمیٹ والے بھی اس چیز کو ناپسند کرتے ہوئےتصویر کا ماخذ ڈالنے کو کہتے ہیں جو کہ میں اکثر بھول جاتی ہوں اور مجھے پھر میرے ساتھی رہنمائی کرتے ہیں کہ میں نے ان تصاویر کا ماخذ نہیں ڈالا تو مجھے پھر اپنی پوسٹ کو ایڈٹ کرنا پڑتا ہے۔
کیا اپ کو لگتا ہے کہ اپ اس کام میں طویل عرصے تک رہیں گی؟یا اپ کسی اور چیز کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
میرے مزاج میں مستقل مزاجی ہے۔اور مجھے لگتا ہے کہ میں واقعی ان دونوں فیلڈز میں لمبے عرصے تک جمی رہ سکتی ہوں اور اس امید کے ساتھ جم سکتی ہوں کہ میرے کام میں مزید بہتری ہی ائے گی۔کیونکہ مجھے اسٹیمیٹ پر بہترین ساتھیوں کا ساتھ موجود ہے۔ جو کہ اکثر و بیشتر میری رہنمائی کرتے رہتے ہیں اور مجھے کچھ غلط کرنے سے بچا لیتے ہیں۔ کہیں بھی میری پوسٹ میں جھول نظر ائے تو ضرور مجھے متنبہ کیا کرتے ہیں۔
اسی طرح مجھے قران پاک پڑھانے کا شوق بھی کافی پہلے سے تھا مگر اب جب میں نے اس کو شروع کیا ہے تو مجھے امید ہے کہ اللہ میرا ساتھ دے گا اور میں قران پاک پڑھانے کا سلسلہ بھی جاری رکھ سکوں گی۔
میں امید کرتی ہوں کہ میں اپ کے تمام سوالات کے صحیح جواب دینے میں کامیاب ہو گئی ہوں گی شکریہ۔
اس خوبصورت مقابلے میں میں اپنے اسٹیمیٹ کے کچھ اور ساتھیوں کو بھی دعوت دوں گی۔