Contest | Has Anyone Seen My Tool? Spanner, Pakistan

السلام علیکم ،

کیا ہی زبردست مقابلہ منعقد ہوا ہے مجھے اپنا بھولا ہوا اوزار یاد اگیا جس سے میری جذباتی وابستگی بہت زیادہ تھی۔اور جب وہ گم ہو گیا تو میرا دل اس کے لیے بہت عرصے تک پریشان رہا اور اج بھی مجھے اس کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔

میرا گم ہوا اوزار

Source

Screenshot_20250307-131322_Google.jpg

میرا جو اوزار دو سال پہلے گم ہو گیا تھا وہ اسپینر کہلاتا ہے۔میں اس کی مدد سے بہت سارے کام کیا کرتی تھی۔خاص طور سے اپنے بیڈ کے نٹ کھولنا۔پچھلے دنوں ہمیں بہت جلدی جلدی گھر بدلنا پڑا تھا لہذا ہمیں شفٹنگ کے لیے اپنے بیڈ کے لکڑیوں کو کھولنا پڑتا تھا۔لہذا یہ سپینر اس مقصد میں میرے بہت کام اتا تھا اور میں خود ہی اس کی مدد سے اپنے بیڈ کے نٹ کھول کے باسانی بیڈ کی لکڑیاں الگ کر لیتی تھی۔مگر افسوس یہ اسپینر دو سال پہلے کی شفٹنگ میں کہیں گم ہو گیا۔میں نے بہت اچھے طریقے سے اپنے سامان کی تلاشی لی اور جہاں تک ممکن ہو سکتا تھا میں نے تلاش کیا مگر افسوس وہ ایسا گم ہوا کہ نہ ملا۔

Spannerکی قیمت

جب میں نے بازار سے یہ سپینر خریدا تو اس وقت اس کی قیمت بہت معمولی تھی اور صرف پاکستانی500 روپے میں مجھے یہ مل گیا تھا۔اور ایک مقولہ ہے کہ
"قیمت وصول ہو گئی"
تو واقعی میں نے اس سپینر کو اتنا شدید استعمال کیا تھا کہ اس کی قیمت وصول ہو گئی تھی مگر اوزار ایسی چیز ہوتے ہیں جو ایک دفعہ خرید لیے جائیں تو زندگی بھر ساتھ نبھاتے ہیں۔اچھی کوالٹی کا اوزار نہ کبھی زنگ لگ کے خراب ہوتا ہے اور نہ ہی باسانی ٹوٹتا ہے وہ زیادہ تر صرف گم ہونے یا چوری ہو جانے کی صورت میں ہی نقصان کا باعث بنتا ہے۔
میں نے جیسے ہی اپنے پاس اپنا اوزار نہ پایا تو بازار میں سے دوسرا سپینر ڈھونڈنے کی اور خریدنے کی کوشش کی مگر اب جب بھی میں وہ خریدنے کی کوشش کرتی ہوں اس کی قیمت میری رینج زہر نکل چکی ہے۔

اج کل اسپینر کی قیمت

اب جب میں بازار میں اسپینر کو خریدنے کے لیے جاؤں تو مجھے یہ سپینر کافی مہنگا نظر اتا ہے اس کی قیمت تقریبا 2000سے 3000کے درمیان ہے۔مجھے امید ہے کہ میں جلد از جلد اپنے اوزار کی خرید کے لیے پیسے جمع کر لوں گی اور نیا اسپینر خرید لوں گی.

سپینر کی اہمیت میری زندگی میں

یہ سپینر میری زندگی میں بہت اہمیت کا حامل تھا ۔اور میں اس سے بہت سارے کام لیا کرتی تھی۔ نہ صرف بیڈ کے نٹ کھولنا ،بلکہ نلکے پائپ اور ہر ایسی ٹائٹ چوڑی جس کو کھولنا عام ہاتھ سے مشکل تھا۔ ان کو کھولنے کے لیے میں ہمیشہ سپینر یوز کیا کرتی تھی ۔گاڑی کے ٹائر چینج کرتے ہوئے اس کے نٹ بھی باسانی کھل جاتے تھے۔گاڑی میں تو کافی ساری چیزوں میں سپینر کا استعمال بہت ضروری تھا۔ مثلا شیشہ نیچے کرنے کے لیور، بیٹری کے پلگ اور مختلف وائر اور پائپ لگانے اور اتارنے کے کام اتا تھا۔

5CEvyaWxjaEsGBjBmhYRswxkQmS515D5ePARNFJZuMxb2mXXZ8ky8YchfLqHrUYzMiyLPBgr5cJ2u32wQ.png

@adlijosey,@uzma4882,@safdar

Sort:  
Loading...
 3 months ago 

En mi país se le llama a esta llave, Llave Ajustable, precisamente porque se puede ajustar a cualquier medida entre su rango máximo.

Es realmente útil y duradera, así como lo señalas, la única forma de que lamentamos no tener nuestra herramienta es a causa de un extravío o robo, del lo contrario tendremos herramienta para rato.

Nos compartes el precio que tenía tu herramienta y como pagaste buen precio por ella. Ahora no la encuentras, espero no tengas que volver a mudarte para no desarmar tu cama.
1_20210401_152726_0000.png