Photo of the Week Contest 06 , Pakistan
السلام علیکم ،
گرمی اپنی شدت کو پہنچ چکی ہے ایسے میں انسان جب بازار جائے اور وہاں پہ ہر طرح کا ٹھنڈا پھل موجود ہو تو ضرور دل لگ جاتا ہے کہ ان تمام پھلوں کو خرید لیا جائے۔اگر جیب اجازت دے اور جسم بھی اٹھانے کی ہمت رکھتا ہو تو ضرور خریدنا چاہیے اور ان تمام پھلوں کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔قدرت نہیں ہے تمام پھل ہمارے فائدے کے لیے اور صحت کے لیے بنائے ہیں ایسے وقت میں انسان اگر اپنے بجٹ سے ہٹ کے کچھ لے لے تو بھی فائدہ ہی ہے۔اج میرے ساتھ کچھ ایسا ہوا کہ میں زیادہ مقدار میں پھل نہیں خرید پائی۔اس کی وجہ یہ تھی کہ میں بازار میں گرمی میں کافی دیر سے گھوم رہی تھی اور اپنے بچوں کے لیے عید کی شاپنگ کر رہی تھی جب شاپنگ کمپلیٹ ہو گئی تو تھک کے گھر کی طرف انے اتے وقت میری نظر ان رنگ برنگے پھلوں پہ پڑی جو کہ دور سے ہی اپنی چمک سے دل لبھا رہے تھے۔م
مگر کپڑوں کی شاپنگ کے بعد میری جیب میں پیسے نہیں بچے تھے اور نہ ہی میرے اندر وزن اٹھانے کی ہمت باقی تھی لہذا میں نے تھوڑے سے پھل لے کر گھر کا رخ کیا۔
تازہ پھلوں کی یہ پلیٹ میرے پاس ابھی تک کی موجود تمام تصاویر میں سب سے بہترین تصویر ہے
ہمارے گھر میں موسم کا پھل بہت شوق سے کھایا جاتا ہے خاص طور سے خوبانی چہری الو بخارا اور اڑو جیسے پھل۔ان موسم کے پھول پھلوں کا ٹائم بہت تھوڑا ہوتا ہے لہذا جب یہ بازار میں عام ملنا شروع ہو جائیں تو میں لازمی اپنے گھر میں لے کر اتی ہوں چاہے میرا بجٹ مجھے اجازت دے یا نہ دے۔
ان پھلوں کا نہ صرف تازہ کھانے میں فائدہ ہے بلکہ ان کا جیم جوس اور جلی وغیرہ بھی بہت فائدے مند اور صحت بخش ہوتے ہیں کیونکہ گھر میں بنائی جانے والی ہر ڈش میں صحت اور توانائی ہوتی ہے۔
میری انریشن کی ایک بہت اچھی ساتھی ہیں جو کہ اکثر دوست اپنی بہترین تصاویر اور بہترین پوسٹ کے ساتھ ہمارے اسٹیمیٹ میں رونق افضل ہوتی ہیں۔@suryati1, میری خواہش ہے کہ یہ بھی ہمارے ساتھ اس مقابلے میں شرکت کریں اور اپنی بہترین تصاویر ہمارے ساتھ شیئر کریں۔
ان کے علاوہ میں@wakeupkitty کو بھی دعوت دوں گی کہ وہ بھی اس منفرد مقابلے میں شریک ہو کے اپنی بہترین تصاویر کا اشتراک کریں۔
@sadaf ہماری سٹیم اٹ کی بہترین ساتھیوں میں سے ایک ہیں یہ ہمیشہ اپنی بہترین پوسٹ سے سب کے دل جیت لیتے ہیں
Terimakasih temanku atas undangannya semoga anda beruntung, say akan menyusul kalau ada kesempatan
Saludos gracias por compartir tu participación con nosotros te deseo mucho éxito.
Puedes ayudarnos a crecer con nuestra comunidad aportando un 10 % a la cuenta @hive-154900 o delegando en nuestra cuenta. Si quieres apoyarnos,
sigue interactuando con otros miembros de la comunidad para obtener apoyo y participar en otros concursos.
Únete a Steemchat y chatea libremente con tus compañeros de Steemit. Aquí tienes el enlace:
https://steemchat.org/