Contest: "Tell your Story #46"Pakistan

in Ladies Universe25 days ago

السلام علیکم ،

میں اج موجود ہوں یہاں اپ کے ساتھ اپنی کہانی کے ساتھ۔
کل جمعرات تھی اور مجھے نندان ساز کو چیک کرانے کے لیے جانا تھا اس کام کے لیے مجھے ڈاکٹر نے جلدی انے کا کہا تھا۔اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ جلدی جانے سے باری جلدی ا جاتی ہے اور ڈاکٹر تفصیل سے معائنہ کر لیتی ہیں۔

20250516_074715.jpg

صبح کے سات بجے اپنے شوہر کو ناشتہ دے کر جب میں گھر سے نکلی تو مجھے سب سے پہلے موٹر سائیکل رکشہ پر بیٹھ کر بس اسٹینڈ جانا تھا۔موٹر سائیکل چیئر پر سواری کرتے ہوئے مجھے ہمیشہ ایک چیز کا خوف ہوتا ہے کہ یہاں سے مجھے جھٹکے کافی زیادہ محسوس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر میرا پیٹ خراب ہو جاتا ہے۔

20250516_074736.jpg

مگر اللہ نے کرم کیا اور میرے بیٹے کو خراب ہونے سے بچایا۔جب میں بس اسٹینڈ پر پہنچی تو 15 نمبر کی اسپیڈوگس جانے کے لیے تیار کھڑی تھی۔میں بس میں سوار ہو گئی مگر بیٹھنے کے لیے سیٹ نہیں تھی لہذا کھڑے ہو کر سفر کرنا تھا جو کہ کافی لمبا سفر تھا۔یہ دیکھیں چونکہ میں ابھی فریش موڈ میں گھر سے نکلی تھی اس لیے مجھے کھڑے ہو کے سفر کرنا برا نہیں محسوس ہوا۔بس مختلف اسٹاپس پہ رکتی ہوئی میرے مطلوبہ سٹاپ لبرٹی چوک پہ رک گئی جب میں وہاں اتری تو وہاں پہلے سے کافی مسافر بس کے انتظار میں بیٹھے تھے۔یہاں سے مجھے دوسری بس لینی تھی۔

IMG-20250424-WA0064.jpg

تقریبا 15 منٹ انتظار کے بعد دوسری بس ائی تو اس میں ہم تمام مسافر سوار ہو گئے مگر افسوس اس بس میں بھی جگہ نہیں تھی کہ میں بیٹھ سکتی تمام مسافروں کے ساتھ میں بھی کھڑی ہو گئی۔اور بس میری مطلوبہ منزل شیخ زید ہاسپٹل کی طرف رواں دواں ہو گئی۔اج میں ہاسپٹل کے دوسرے گریڈ پر اتری کیونکہ یہ گورنمنٹ ہاسپٹل ہے اور بہت بڑا ہونے کی وجہ سے گیٹ ایک پر اترنے سے کافی زیادہ چلنا پڑتا ہے لہذا میں نے شارٹ کٹ اپنایا اور دوسرے گیٹ پر اتر گئی۔وہاں سے جب میں اندر داخل ہوئی تو چونکہ میرے پاس پرچی بنی ہوئی تھی اس لیے میں باسانی اپنے مطلوبہ ڈیپارٹمنٹ میں چلی گئی۔جلدی انے کا واقعی فائدہ ہو گیا اور مجھے 19 نمبر دیا گیا۔جب ڈاکٹر اگئی اور انہوں نے سب کو چیک کرنا شروع کیا تو میری باری انے پر انہوں نے مجھے روٹ کے نال کروانے کا مشورہ دیا۔میں پچھلے کافی عرصے سے دانتوں کی تکلیف کا شکار ہوں۔اور اسی وجہ سے کافی سارے دانت نکل بھی چکے ہیں اب میں ایک اور دانت نکلوانے کی متحمل نہیں ہو پاتی۔یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر نے مجھے روٹ کنال کا مشورہ دیا۔اور اگلی جمعرات یعنی 22 مئی کو دوبارہ انے کا کہا۔

IMG-20250424-WA0073.jpg

ڈاکٹر سے چیک اپ کروا کے فارمیسی دوائیں لیں اور واپسی کے لیے نکل گئی۔اور میں اسی ڈینٹسٹ ڈیپارٹمنٹ سے کافی دور تھی چلتے چلتے میں کافی تھک گئی تھی اور اب دعا کر رہی تھی کہ بس کہ انتظار میں زیادہ دیر نہ بیٹھنا پڑے۔مگر افسوس ابھی میں ہاسپٹل کے گیٹ سے باہر بھی نہیں نکلی تھی کہ میری مطلوبہ بس سامنے سے جاتی ہوئی نظر ائی میں بھاگ کر بھی جاتی تو بھی بس تک نہ پہنچ سکتی۔مجبورا مجھے بس اسٹاپ پر 15 منٹ کا مزید انتظار کرنا پڑا۔گرمی بہت شدید تھی اور بس کے انتظار میں بیٹھے بیٹھے پانی کی بوتل بھی گرم ہو چکی تھی۔

IMG-20250424-WA0070.jpg

15 منٹ کے وقفے سے جب بس ائی تو حسب سابق میں سوچ رہی تھی کہ اب بھی بس بھری ہوئی ملے گی مگر اب میری قسمت نے ساتھ دیا اور بس خالی ملی مجھے بیٹھنے کی جگہ مل گئی۔چلنے کی وجہ سے کافی زیادہ تھکن کا احساس ہو رہا تھا اور گرمی میں بہت شدید تھی اسی کے سامنے بیٹھ کے جب بس میں سفر کیا تو اللہ کا بے اختیار شکر ادا کیا۔واپسی پر بھی دو بسیں بدلنی تھی لہذا میں اینی برٹی چوک پہ اتر گئی۔

20250423_124933.jpg

اج مجھے اپنی بیٹی کے ایڈمیشن کے سلسلے میں پی اے ایف سلیکشن سینٹر جانا تھا ۔لہذا لبرٹی چوک سے دوسری بس میں جب میں سوار ہوئی تو اپنے مطلوبہ سٹاپ کے بجائے پی اے ایف سینٹر کے اسٹاپ پر اتر گئی۔

IMG-20250508-WA0054.jpg

کہنے کو وہ اسٹاپ پی اے ایف سینٹر کا اسٹاپ تھا مگر وہاں سے سینٹر کافی زیادہ دور تھا۔اور مجھے گرمی میں دوبارہ پیدل چلنا تھا میں پیدل چلتے ہوئے جب سینٹر پہنچی تو تقریبا پونا گھنٹہ گزر چکا تھا۔دھوپ اور گرمی میں 45 منٹ لگاتار چلنے کی وجہ سے میری ٹانگوں میں بہت درد محسوس ہو رہا تھا۔حالانکہ میں چلنے سے نہیں گھبراتی مگر چونکہ گرمی بہت شدید تھی اس وجہ سے تھکن سے برا حال ہو گیا۔

IMG-20250505-WA0020.jpg

میرا دل چاہ رہا تھا کہ میں کسی سے لفٹ لوں اور اگے چلی جاؤں مگر گرمی کی وجہ سے چاروں طرف کوئی بھی نظر نہیں ارہا تھا سوائے واپسی کی بس کے۔جو کہ ہر 15 منٹ بعد گزرتی ہوئی نظر ارہی تھی۔

IMG-20250424-WA0069.jpg

یہ نصیحت حاصل ہو گئی تھی کہ جاتے ہوئے چونکہ کافی پیدل چلنا بڑا لہذا واپسی پر بس میں سفر کیا جائے۔میں نے سلیکشن سینٹر جا کر جب معلومات لیں تو پتہ چلا کہ ابھی ایڈمشن نہیں ہو رہے۔اسی وجہ سے میرا اتنی دور انا بھی بے کر گیا۔اب مجھے بہت افسوس ہو رہا تھا کہ میں اتنی دور ائی بھی اور مجھے کوئی فائدہ بھی نہ ہوا اس سے تو اچھا تھا کہ انٹرنیٹ سے معلومات حاصل کر لی جاتی کیونکہ انہوں نے بھی یہی کہا کہ انٹرنیٹ پر ایڈمیشن کے بارے میں تمام معلومات اجائیں گی۔
واپسی کے لیے جب میں سینٹر سے باہر نکلی تو وہاں پر بس اسٹاپ نہیں تھا اور مجھے پھر کافی سارا چل کے بس اسٹاپ تک جانا پڑا وہاں پر جا کے بس کے انتظار میں پھر سے 15 منٹ بیٹھنا پڑا۔
خدا خدا کر کے بس ائی اور میں اس میں سوار ہوئی مگر افسوس پھر بس میں جگہ نہیں تھی اور اب دوبارہ کھڑے ہو کے جانا تھا اخر کار میرا بس اسٹاپ اگیا اور میں اس پہ اتر گئی۔صبح کے سات بجے گھر سے نکلنے کے بعد جب میں اپنے مطلوبہ بس اسٹاپ پر اتری تو ساڑھے 11 کا ٹائم ہو رہا تھا۔۔
بس سٹاپ پر اتر کے واپس موٹر سائیکل رکشہ کے سٹینڈ پر ائی اور وہاں سے رکشہ میں بیٹھ کر اپنی کالونی میں اتری۔سب سے پہلے کالونی کے قریب ترین بینک کی برانچ میں گئی اور جا کے اپنے اکاؤنٹ کی معلومات لیں۔کافی دیر بعد جب میں بینک سے نکلی تو میری طبیعت کافی بحال ہو چکی تھی۔اب مجھے گھر کی کر لیے گروسری لینی تھی اس وجہ سے بینک سے پیسے نکلوا کر مٹن شاپ پہ پہنچ گئی۔
جب میں گوشت لے کے گھر کی طرف روانہ ہوئی تو مجھے مزید ایک گھنٹہ لگ گیا تھا اور گھر پہنچی تو تقریبا ساڑھے 12 کا وقت ہو رہا تھا۔
پانچ گھنٹے لگاتار گرمی میں گھوم کے مجھے کافی چکر محسوس ہو رہے تھے۔داڑھ کی تکلیف اور معدے کی کمزوری کی وجہ سے مجھے جسمانی طور پر کافی ویکنس ہو گئی ہے۔جس کی وجہ سے میں بہت جلدی تھک جاتی ہوں حالانکہ پہلے ایسا نہیں تھا میں اس سے زیادہ گرمی میں اور زیادہ چلنے میں ماہر تھی۔
گھر پہنچی تو میری بیٹی نے تازہ تازہ جوس بنا کے پیش کیا اور گرمی سے بچاؤ کے لیے ایئر کولر ان کر دیا۔جو سپیکر دماغ کو تھوڑی ٹھنڈک ملی اور ساتھ میں ایئرکولر کی ٹھنڈی ہوا سے بھی موڈ اچھا ہو گیا۔
انی انے کا ٹائم ہو چکا تھا پانی کی موٹر چلائی اور نہانے کی تیاری کی کہا کہ میں بالکل فریش ہو چکی تھی۔لہذا اب کچن میں جانے کا وقت ہو گیا تھا۔دوپہر کا کھانا پکا کے بچوں کو کھلایا اپنے شوہر کے انتظار میں بیٹھی اور ان کے ساتھ ان کے انے پر کھانا کھا کے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا۔

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjo1TuJ8Ltc87Nhqzv49r2dshmquB7soiCRQaEuEvXbLFG8SjkM8hRyNb3DN5bLqCPW3dUP7HSKvqTru4K5Y.png
@sana,@hammad,@kerie میری خواہش ہے کہ اپ لوگ بھی اس مقابلے میں حصہ لیں۔

Sort:  
 24 days ago 
Estado del Club#Club100
Exclusivo de Steem
Sin plagio
Sin bots
Votación CSI[ 11.4]
ladiesuniverse0%
Burnsteem25
Contenido de IAHumano
Conteo de palabras1,163
MOD's Observations/suggestions

Saludos gracias por compartir tu participación con nosotros. Realmente deseo que mejores con tu salud. Por otro lado te sugiero hacer los párrafos de de 8 a 10 lineas para que estéticamente se vean mejor elaborado. Gracias.

Puedes ayudarnos a crecer con nuestra comunidad aportando un 10 % a la cuenta @hive-154900 o delegando en nuestra cuenta. Si quieres apoyarnos,
sigue interactuando con otros miembros de la comunidad para obtener apoyo y participar en otros concursos.
Únete a Steemchat y chatea libremente con tus compañeros de Steemit. Aquí tienes el enlace:
https://steemchat.org/