Contest: My talent., Pakistan

in Ladies Universelast month (edited)

السلام علیکم ،

قدرت نے ہر شخص کے اندر کوئی نہ کوئی خوبی ضرور رکھی ہے۔اگر وہ شخص اپنی خوبی اور خامی دونوں چیزوں سے واقف ہے تو اس کو ترقی کے مواقع بہت زیادہ ملیں گے۔بعض اوقات انسان کو اپنی خوبیوں اور خامیوں کا اندازہ نہیں ہوتا اور دوسرے لوگوں کی توجہ دلانے پر وہ ان کے بارے میں جان پاتا ہے اور خود بھی حیران ہوتا ہے کہ واقعی میرے اندر اتنا ہنر چھپا ہوا تھا۔
میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ پیش ایا جب میں نے شادی کے بعد پہلی دفعہ اپنی جیٹھانی کی بیٹی کی فراک سی۔
وہ فراک سب گھر والوں کو بہت پسند ائی اور مجھے یہاں تک کہا گیا کہ اگر میں کپڑے سی کے بیچنا شروع کروں تو یقینا ایک اچھا کاروبار کر سکتی ہوں۔مگر کاروبار میں صرف ہنر نہیں چاہیے ہوتا اس میں پیسہ سب سے بڑی چیز ہوتی ہے جب انسان کے ہاتھ میں پیسہ ہو تو وہ کاروبار کر سکتا ہے چاہے تھوڑا پیسہ لگا کے چھوٹے پیمانے پہ کام کرے یا زیادہ پیسہ لگا کے زیادہ بڑے پیمانے پہ کام کرے مگر بہرحال بنیادی چیز کاروبار کے لیے پیسہ ہوتا ہے۔اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کی مدد کے لیے پیسہ لگا دے تو دوسرا شخص اپنا ہنر ازما کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتا ہے۔
میرے ساتھ بھی یہی معاملہ تھا میرے پاس پیسے کی کمی کی وجہ سے کاروبار شروع کرنے کی ہمت اور حوصلہ نہیں ارہا تھا۔اس کے بعد میں نے بہت زیادہ کپڑے سیے یہاں تک کہ مجھے یاد بھی نہیں کہ میں کتنے کپڑے سی چکی ہوں۔
میری خواہش ہوتی ہے کہ میں فینسی فراکس سی ہوں جس طرح کی فیری ٹیلز میں شہزادی اور مین کریکٹر نے پہنے ہوئے ہوتے ہیں۔مجھے زیادہ تر فیری ٹیلز کی فراکس سینے کا شوق ہے۔

Screenshot_20250415-071718_Google.jpg
Source

اس مقابلے میں شرکت کے لیے اپ نے ہم سے مختلف سوالات کیے ہیں میں ان کے جواب میں یہ کہوں گی۔

##۔ کیا اپ کے پاس کوئی قابلیت ہے؟کون سی؟اپ اس سے اتنی محبت کیوں کرتے ہیں؟

مجھے سلائی کرنے کا بہت زیادہ شوق ہے۔میں جب چھوٹی تھی اور گڑیوں سے کھیلا کرتی تھی اس وقت بھی میری خواہش ہوتی تھی کہ میری گڑیا کی فراک پھولی ہوئی اور فینسی ہو۔اسی لیے میں اپنی امی کو سلائی کرتے دیکھتے ہوئے ان سے سلائی کرنا سیکھتی اور فینسی کپڑے اور موتی ستارے لے کر اپنے پاس رکھ لیتی اور جب میں اپنی گڑیا کے کپڑے سینے بیٹھتی تو امی کی چیزوں کے علاوہ اپنی چیزیں بھی بہت اچھے طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کرتی۔
یہ میرے بچپن کا شوق ہے۔اسی وجہ سے مجھے بہت زیادہ پسند ہے۔
فینسی کپڑوں میں ضروری نہیں ہے کہ میں فری ٹیلز والی ہی فراکسی ہوں بلکہ دے اپنی دیسی لک والے کپڑے سینہ بھی مجھے بہت پسند ہیں۔

20250415_072218.jpg

جب بچیاں میرے سلے ہوئے کپڑے پہن کے کھڑی ہوتی ہیں تو میرا دل خوشی سے جھوم اٹھتا ہے اور میں ان کی اوپر اپنی محنت کو سجا ہوا دیکھ کے بہت تر و تازہ ہو جاتی ہوں۔

اپ کے تجربے سے اپ کا ہنر اپ کو کیا فائدہ پہنچاتا ہے؟

سلائی کرنا ایک ایسا ہنر ہے جو کہ انسان کو زندگی کے ہر موقع پر کام اتا ہے۔خاص طور سے جب انسان کے گھریلو حالات اس قابل نہ ہوں کہ وہ بہترین تحفہ کسی کو دے سکے اس وقت میں سلائی کا ہنر بہت کام اتا ہے۔میں اکثر و بیشتر اپنی بھانجیوں کو اور بہنوں کو خود اپنے ہاتھ سے اسٹائلش کپڑے سی کے دیا کرتی ہوں اور وہ لوگ بھی میری ہنر کی قدر کرتے ہوئے میرے سلے ہوئے کپڑوں کو پسند کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ کوئی بھی موقع ہو میں اپنی بچیوں کے کپڑے اور اپنے کپڑے خود سی لیا کرتی ہوں۔اس کا مجھے سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ مجھے کسی بھی ٹیلر یا درزن کے پاس نہیں جانا پڑتا اور ان کی سلائی کو برداشت نہیں کرنا پڑتا۔اکثر و بیشتر ٹیلر ہمارے کپڑوں کی سلائی میں کام خراب کر دیتے ہیں اور اکثر لوگ اپنے کپڑے کی خرابی کا رونا رو رہے ہوتے ہیں کہ ٹیلر نے ہمارا سوٹ خراب کر دیا۔
جب انسان کوئی کام خود غلط کر لے تو وہ اس کو سدھارنا بھی جانتا ہے مگر دوسرے کا غلط کیا ہوا کام سدھارنے میں انسان کو اپنا ہنر ازمانا مشکل لگنے لگتا ہے۔

20250415_072735.jpg

اگر اپ اپنی صلاحیتوں کو کسی ایسے شخص کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں جو اپ جیسا ہی تجربہ رکھتا ہے تو اپ اسے کیسے کریں گے؟

یہ ایک بہترین سوال ہے۔کسی شخص کے ساتھ بیٹھا ہو اس کا ہم خیال اور ہم مزاج ہو تو اس کی ایسے شخص کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہو جاتی ہے اور ذہنی ہم اہنگی کی بنا پر وہ دونوں ایک دوسرے کو اپنے تجربات سے نوازتے ہیں۔اور بعض اوقات ایسی گر کی باتیں ایک دوسرے کو بتاتے ہیں جو انہیں زندگی کے میدان میں بہت کام اتی ہیں۔
میں بھی اکثر سوچتی ہوں کہ کوئی میرا ہم مزاج اور ہم خیال شخص ہو تاکہ میں بھی ان کے ساتھ اپنی سوچیں شیئر کر سکوں۔مجھے زندگی میں اکثر ایسے لوگوں سے واسطہ پڑا ہے جو کہ میرے ہی طرح سلائی کرنے کے شوقین ہیں۔مگر اج تک میں کسی کے ساتھ اپنا ہنر بانٹ نہیں سکی کیونکہ کسی کے ساتھ اپنے ہنر کو بانٹنے کے لیے اس کے ساتھ لمبا عرصہ رہنا یا اس کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔اور یہ کام میرے ساتھ اج تک نہ ہو سکا۔
ہاں البتہ مجھے زندگی میں کافی ایسے استاد ملے ہیں جنہوں نے سلائی کرنے میں میری بہت رہنمائی کی ہے۔سب سے زیادہ مشکل مجھے سلائی کرتے ہوئے سوٹ کا گلا بنانے میں ہوتی تھی۔
مگر اسی طرح مختلف ہنر مند لوگوں سے واسطہ پڑا اور کافی حد تک یوٹیوب سے مدد لی تو مجھے اندازہ ہوا کہ اپنی اس مشکل کو کیسے دور کیا جا سکتا ہے۔
میں نے شادی کے بعد اپنی جٹھانی کو بھی سلائی سکھانے کی کوشش کی اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہو گئی کیونکہ وہ ایک اچھی اسٹوڈنٹ ثابت ہوئیں۔انہوں نے بخوشی میری شاگردی اختیار کی اور کوشش کر کے سلائی کر کے دکھائی۔
ایک استاد اور شاگرد کے پیشے میں سب سے بڑی بات یہ ہوتی ہے کہ استاد اپنے شاگرد کو کسی بھی مقام پر گرنے نہ دے۔میرا مطلب یہ ہے کہ کہیں بھی اپنے شاگرد کی دل ازاری کا باعث نہ بنے۔
ایک بہترین بانڈنگ بنانے کے لیے استاد اور شاگرد کو دوستانہ ماحول میں کام کرنا پڑتا ہے جس کی باعث استاد اپنے شاگرد کو اکثر وہ باتیں بھی سکھا جاتا ہے جو کہ عام استاد اپنے شاگرد کو نہیں سکھا پاتے۔دوستانہ ماحول میں کیا گیا ہر کام بہترین نتائج پیش کرتا ہے۔
میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور میں نے اپنے شاگرد کو بہت اچھے طریقے سے ہر سلائی کا رموز سکھایا۔یہ الگ بات کہ وہ مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے کام کو جاری نہیں رکھ سکیں اور بالاخر انہوں نے سلائی کرنا چھوڑ دی کیونکہ جس انسان کو کوئی کام کرنے کا شوق ہو تو وہی کام وہ اگے بڑھا سکتا ہے۔
وہ بھی بیٹیوں کی ماں ہے اخر کار تھوڑا بہت سلائی کرنا سیکھ گئی اور انہوں نے بھی میری قابل تعریف سمجھا۔

اپنی ایسی تصاویر پیش کریں جو اپ کی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہوں؟

میں اپ کے ساتھ اپنی کافی پہلے کی لی ہوئی تصویر شیئر کر سکتی ہوں جو کہ میری ہی سلی ہوئی فراک پہنی ہوئی ہے۔

20250415_073611.jpg

یہ تصویر کافی پہلے کی ہے جب میری بیٹی محض دو یا ڈھائی سال کی تھی۔مجھے نہیں یاد یہ تصویر کس نے کھینچی تھی مگر مجھے میری بہن نے یادگار کے طور پہ یہ تصویر شیئر کی تھی اور میں اپ کے ساتھ اپنی بیٹی کی یہ تصویر شیئر کر رہی ہوں۔

20250415_073924.jpg

5CEvyaWxjaEsGBjBmhYRswxkQmS515D5ePARNFJZuMxb2mXXZ8ky8YchfLqHrUYzMiyLPBgr5cJ2u32wQ.png

میں نے اپنی بھرپور کوشش کی ہے کہ تمام سوالات کے جواب بہترین طریقوں سے اور بہترین تصاویر کے ساتھ پیش کروں امید کرتی ہوں کہ اپ کو بھی میرے جوابات سے تشفی ہوئی ہوگی۔

اس بہترین مقابلے میں شرکت کے لیے بھی مجھے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ کی ضرورت ہے۔@shiftitamanna,@tahispadron,@pelon53

Sort:  
 last month 
Club Status#Club100
Steem exclusive
Plagiarism free
BOT free
Voting CSI[16.3]
ladiesuniverse0%
Burnsteem2525%
Al ContentHuman
Word Count1039
MOD's Observations/Suggestions

Hi @hafsasaadat90

You have an amazing talent for stitching. The frocks look great on girls. Pls help to add the source of the first image correctly.

Thank you for participating in the contest. Good luck!

Vote @pennsif.witness for growth across the Steemit platform through robust communication at all levels and targeted high-yield developments with the resources available. Vote here

 last month 

میں نے اپنی غلطی کو سدھار لیا ہے ۔برائے مہربانی دیکھ لیں

 last month 

Tienes un bonito talento, yo estoy encantada con todo lo que haces y esas pasión que tienes por coser.

Gracias por la invitación.

Congratulations!

Your post has been upvoted by ladies universe community. The community where the Steemian ladies can be free to express themselves, be creative, learn from each other, and give support to their fellow lady Steemians.

Manually curated by @vishwara for ladies Universe

IMG-20250322-WA0011.jpg

 last month 

Great!

you rock.jpg

Curated by @ okere-blessing

 last month 

Gracias por compartir tu participación con nosotros. Te deseo mucho éxito.

Zabardast👍👍👍