تمام ساتھیوں کو میری طرف سے سلام عرض ہو امید ہے آپ تمام خیریت سے ہوں گے میں خیریت سے ہوں آپ سب کی خیریت معلوم کرتی ہوں ۔ آج مئی کی 17 تاریخ تھی اور ہفتے دن تھا ۔ زندگی کا ہر دن بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ صبح سویرے میں جاگ گی سب سے پہلے میں نے نماز فجر ادا کی پھر میں نے بچوں کیلئے ناشتہ تیار کیا بچوں نے سکول بھی جانا تھا ۔ زندگی کا ہر دن ہر لمحہ انسان کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے خاص کر ماں کے کے بغیر جب انسان خود ماں بن جاتا ہے ۔ میں نے بچوں کو دیکھا بچے سو رہے تھے جب بچے جاگے تو میں نے بچوں کو فریش کیا اور ناشتہ کھلایا ۔ پھر بچوں کو یونیفارم پہنایا اور سکول کی طرف روانہ کر دیا اور میں گھر کے کاموں میں مصروف ہو گی ۔ پہلے میں نے گھر کے صحن میں جھاڑو لگایا پھر میں نے کچن میں برتنوں کو دھویا برتن بہت زیادہ تھے رات والے بھی تھے اور صبح والے بھی تھے ۔ برتن کے بعد میں نے بچوں کے کپڑے دھوئے پھر میں نے نہا کے کپڑے پہنے
گھر کے کام میں کر رہی تھی کہ میری چھوٹی بیٹی کو بخار ہو گیا اس پر ٹھنڈے پانی کی پٹی میں نے راکھی اور دوا دی وہ سو گی پھر میں نے دن کا کھانہ پکایا دن کے کھانے میں بیگن کی سبزی میں نے پکائی ہے ۔ پھر بچوں سکول سے واپس آگے تھے ان کے ساتھ مل کر میں نے کھانا کھایا ۔ دن کے ایک بجے میں نے بچوں کو سولا دیا کیونکہ گرمی بہت زیادہ تھی آج 48 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ہمارے پاس ٹمپریچر میں خود بھی ساتھ سو گی ۔ جب میں جاگی تو اس وقت دن کے تین بج چکے تھے میں نے چائے بنائی اتنے میں بچے بھی جاگ گے ۔ ایک ماں کا کتنا رول ہوتا ہے زندگی میں یہ تب پتہ چلتا ہے جب انسان خود ماں بنتا ہے اس سے پہلے انسان کو سمجھ نہیں آتی ۔ ماں کہنا آسان ہے ماں بننا بہت مشکل کام ہے
آج تو بخار کا دن ہو گیا تھا شام کے وقت میری بڑی بیٹی کو بھی بخار ہو گیا گرمی کی وجہ سے جسم بہت گرم تھا ۔ گرمیوں میں بچوں کا بہت خیال کرنا پڑھتا ہے ۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے بچے اکثر بیمار ہو جاتے ہیں