CONTEST: PHOTO TIME WEEK #26 - SETTIMANA #26, Pakistan
السلام علیکم ،
یہ کانٹیسٹ اپنی طرز کا انوکھا مقابلہ ہے۔مجھے اس میں حصہ لیکر ہمیشہ خوشی محسوس ہوئی ہے۔میں کبھی بھی مقابلہ جیتنے کی نیت سے حصہ نہیں لیتی،کنکہ اسٹم اٹ اسا بلڈ فارم ہے جہاں مجھے ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔ لہذا میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے مختلف مقابلوں میں حصہ لیتی ہوں۔
اج کے اس مقابلے میں بھی مجھے حصہ لے کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں ایک نئے مقابلے میں حصہ لے رہی ہوں جہاں مجھے اپنی تخلیق صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع مل رہا ہے۔
میں نے اس مقابلے کے لیے خاص طور سے ابھی تصاویر لی ہیں۔
امتحان کی تیاری کے لیے سوال کا اغاز
میری بیٹی سیکنڈ ایئر میں پڑتی ہے۔اج کل اس کے امتحانات ہونے والے ہیں۔اسی وجہ سے وہ ہر وقت پڑھائی میں مصروف رہتی ہے۔اس نے سوال کی تیاری کے لیے جب لکھنے کا اغاز کیا تو میں نے اس کی ایک تصویر لے لی۔اسی طرح جب وہ سوال پورا تیار کر گئی تو اخر میں بھی اس کی ایک تصویر لے لی۔
اس کام میں تقریبا دو سے تین منٹ کا وقفہ لگا۔بچے پڑھتے ہوئے مستقل صفحات کالے کر رہے ہوتے ہیں ایسے میں اگر کسی بچے کی کوئی تصویر لینا چاہیں تو اس کو بطور خاص روکنا پڑتا ہے۔
میرے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوا میں نے اپنی بیٹی کو اس تصویر کھینچوانے کے لیے خاص طور سے نیا سوال تیار کرنے کو کہا۔اور جب وہ تیار کر چکی تو پھر میں نے سوال کے مکمل ہونے پر ایک تصویر اور لی۔
میں اس مقابلے میں شرکت کے لیے اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی دعوت دینا چاہتی ہوں۔@hammad,@muhammad,@fazalqadir