Concurso: Únete e invita، Pakistan
السلام علیکم ،
یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہے ہمیں اس میں ضرور حصہ لینا چاہیے کیونکہ یہ کمیونٹی کو اگے بڑھانے میں اور معاون ثابت ہوگا۔اپنی نوعیت کا ایک ایک انوکھا مقابلہ ہے۔میری کوشش ہوگی کہ میں زیادہ سے زیادہ اسٹیمیٹ کے ساتھیوں کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دوں تاکہ وہ بھی اس خوبصورت مقابلے میں حصہ لیں اور اپنی رائے کا اظہار کریں۔
@suryati1,@tahispadron,@wakeuppitty,@pelon53, @waterjoe,@meraindia,@pathanaapsana, @shiftitamanna,@sadaf,@suboohi,@tamanna, @fazalqadir.
اس مقابلے میں اپ نے ہم سے مختلف سوالات پوچھے ہیں۔
ہمیں زیادہ لوگوں کو کیوں مدعو کرنا چاہیے؟
زیادہ لوگوں کو مدرو کرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کر سکیں۔اور اس کمیونٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے اس کو سبسکرائب بھی کریں اور فالو بھی کریں۔دوسرے لوگوں کی پوسٹ پڑھیں اور ان کے اوپر بہترین کمنٹس پاس کریں۔اس کے علاوہ بعض لوگ صرف چند ایک مقابلوں میں حصہ لے پاتے ہیں اور وہ باقی مقابلے نہیں دیکھتے ہمیں انوائٹ کرنے سے یہ فائدہ ملتا ہے کہ وہ لوگ بھی ان مقابلوں کو دیکھ لیتے ہیں جو ان کی نظر سے ابھی تک نہیں گزرے تھے۔
کیا یہ ضروری ہے کہ زیادہ لوگ کمیونٹی کو سبسکرائب کریں؟
کسی بھی کمیونٹی کو جتنی زیادہ لوگ سبسکرائب کرتے ہیں اس کمیونٹی کے فالورز اتنے ہی زیادہ بڑھ جاتے ہیں اور اس سے ایک طرح دیکھا جائے تو کمیونٹی کی ریپوٹیشن بھی اچھی محسوس ہوتی ہے۔اور دوسری طرف کمیونٹی کو سپورٹ کرنے میں مدد ملتی ہے۔نظر میں یہ چیز ضروری ہے کہ زیادہ لوگ کمیونٹی کو سبسکرائب کریں۔
بطور صارف میں کیا تعاون کرنا چاہتا ہوں؟
میں چاہتی ہوں کہ میں اس کمیونٹی کو جتنا زیادہ فائدہ پہنچا سکتی ہوں اتنا ہی زیادہ پہنچاؤں۔کیونکہ اگر ہماری ذات کسی کو نفع پہنچانے والی ہوگی تو ہمیں خود بخود بدلے کے طور پر نفع مل جاتا ہے۔ایک کہاوت ہے،
اچھا کرو گے تو اچھا ہی صلہ ملے گا
میں اس کہاوت پر پوری طرح یقین رکھتی ہوں کہ جب ہم کسی کے ساتھ اچھائی کا معاملہ کرتے ہیں تو دوسرا بھی ہمارے ساتھ اچھا ہی پیش اتا ہے اور اگر وہ شخص ہمارے ساتھ اچھا پیش نہ بھی ائے تو قدرت ہمارے ساتھ اچھا ہی کرتی ہے۔
میں نے اس مقابلے میں اپنے دوستوں کو دعوت دینے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا۔
کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ اس کمیونٹی کو زیادہ تر لوگ سپورٹ کریں۔
کیونکہ میرے مدعو کیے ہوئے تمام اشخاص وہ ہیں جو کہ بہترین کانٹینٹ لکھنے والے ہیں۔
اکثریت تو اتنے اچھے کمنٹس دیتے ہیں کہ بے اختیار ان کے کمنٹس کو ووٹ دینے کا دل چاہتا ہے اور میں دل کھول کے ایسے لوگوں کا ساتھ دینا پسند کرتی ہوں جو بہترین تنقید کرتے ہوں۔
کچھ لوگ اتنے اچھے ہیں کہ وہ اکثر و بیشتر اسٹیمیٹ کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیتے رہتے ہیں اور وہ اسٹیمیٹ پر بہت فعال نظر اتے ہیں۔
میں نے اس مقابلے میں جن لوگوں کو مدروع کیا ہے ان لوگوں کی تصویر یہاں پر شیئر کی ہے۔امید کرتی ہوں اپ ان لوگوں کی پروفائل کو چیک کریں گے تو اپ کو مایوسی نہیں ہوگی کیونکہ یہ ایسے لوگ ہیں جو بہترین رائٹرز ہیں۔
میں اپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ اپ نے میری پوسٹ پڑھی۔
Terimakasih temanku sudah mengundang saya dan apa yang anda katakan itu benar sekali, semoga beruntung ya sahabat baikku 🌹🥰