The diary game, going to our construction site, Pakistan
السلام علیکم ،
اج میرا اپنے کنسٹرکشن سائڈ کے پلاٹ پر جانے کا پروگرام تھا۔مگر وہاں جانے کے لیے کچھ چیزیں درکار تھی جس کے لیے مجھے اور میرے شوہر کو لاہور کے مشہور بازار شاہ عالم مارکیٹ جانا پڑا۔وہاں جا کر اندازہ ہوا کہ جتنا ہم کو احساس تھا کہ چیزیں مناسب ریٹ پر مل جائیں گی مگر اتنا ہی ہمارا اندازہ غلط ہو رہا۔چیزوں کے ریٹ میں کچھ اتنا خاص فرق نہیں تھا۔کم و بیش اتنی ہی رقم میں یہاں ہمارے گھر کے پاس سے بھی وہ چیزیں مل جاتی تھی۔مگر اب چونکہ یہاں ا ہی چکے تھے لہذا چیزوں کی خریداری کی اور واپسی کا سفر شروع ہوا۔ان چیزوں میں جو سب سے بھاری چیز تھی وہ مزدوروں کے لیے لیا جانے والا خیمہ تھا۔کیوں کہ رات کے وقت جب کسی چوکیدار کو وہاں پر رکنے کے لیے مزدوری دی جا رہی تھی تو اس کو پھیرنے کے لیے ایک چارپائی خیمہ اور پنکھے کا انتظام بھی کر کے دینا تھا۔یہی وجہ تھی کہ اس کے لیے کولر ،خیمہ وغیرہ خریدا اور اس کو دینے کے لیے گئے۔
موٹر سائیکل پر جب خیمے کے ڈنڈے پکڑ کے بیٹھنا پڑا تو بہت احتیاط سے موٹرسائیکل چلائی کہ کہیں کسی اور گاڑی یا موٹر سائیکل والے کو نقصان نہ ہو جائے۔
راستے میں میرے شوہر کو جمعہ کی نماز کے لیے رکنا پڑا اور مجھے انتظار کے لیے کہہ کے وہ نماز کے لیے چلے گئے۔
جب یہ نماز پڑھ کے واپس ائے تو ہم نے واپسی کا سفر شروع کیا اور اپنے گھر پہنچے یہ خیمہ جو ہم نے خریدا تھا وہ تقریبا ڈبل بیڈ کے جتنی چوڑائی رکھتا تھا اور جب ہم نے اس کو پلاٹ پہ دینا ہے تو وہاں پر ایک چاک چاکی دار کے لیے ایک چارپائی اور ساتھ میں بلڈنگ مٹیریل رکھنے کی جگہ بھی بن گئی۔
اج ہمارے پلاٹ کی کھدائی کمپلیٹ ہو کر بنیادوں کا کام شروع ہونا ہے اس لیے میں بھی اپنے شوہر کے ساتھ اپنی پلاٹ پر پہنچی ہوئی ہوں۔
اللہ سے دعا کے ساتھ ہم اس گھر کو شروع کر رہے ہیں کہ اللہ تعالی ہمارے لیے اس کو بہتری کا وسیلہ بنائیں اور اسان اسانی کے ساتھ سارے کام پورے کروا دیں۔اللہ تعالی ہمارا گھر مکمل کروائے اور ہم سب کو اس میں خوشیوں کے ساتھ رہنا نصیب بھی کرے امین۔
میرے کچھ اور ساتھی جو کہ بہترین پوسٹ لکھنے میں سب سے اگے ہیں ان کو بھی میں انوائٹ کرنا چاہتی ہوں۔
NOTE
Please, use for your first hashtag #ccc
The language of this community is English.
I often notice too that a shop has the name to be cheap, but once there it turns out not to be true.
It's the first time I hear you have to give accommodation to the person who watches the plot. I wish you good luck with the building.