Tasty/ rv-tasty Start of the dynamic!!! ,Tacos recipe, Pakistan
السلام علیکم ،
مجھے کھانے کی ریسپیز شیئر کرنے کا بہت شوق ہے اور اس کمیونٹی میں زیادہ تر ایسے ہی مقابل اتے ہیں جس میں کھانے کی ریسپیز کو مانگا جاتا ہے۔
اج جو ریسپی میں اپ کے ساتھ شیئر کروں گی وہ چائے کے ساتھ بھی سرو کی جا سکتی ہے اور کھانا کھانے کے طور پہ بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔میری ریسپی کا نام ہے،
ٹاکوز
جو چیزیں گھر میں بنائی جاتی ہیں وہ صحت کے حساب سے بہترین ہوتی ہیں۔ان میں حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھا جاتا ہے اور خاص طور سے صاف ستھری طریقے سے بنتی ہیں۔
میری ریسپی بھی مکمل طور پر گھر پہ تیار کی گئی ہے۔
ڈو کی تیاری
1️⃣ ٹاکوز بنانے کے لیے سب سے پہلے ہم میدہ لیں گے اور اس میں یسٹ ڈال کر گرم پانی سے گوند لیں گے۔
2️⃣ گوندھے ہوئے اٹے کو ادھے گھنٹے کے لیے ڈھک کے رکھ دیں گے۔
فلنگ کے چنے کی تیاری
3️⃣ جتنی دیر میں اٹے میں خمیر اٹھے گا اتنی دیر میں ہم ٹاکوز کے اندر ڈالنے والا سامان تیار کریں گے۔اس مقصد کے لیے ہم جنے جو کہ پہلے سے ابلے ہوئے رکھے ہوں گے وہ لے لیں گے اور اس کے اندر مصالحے ڈال کے فرائی کر لیں گے۔
4️⃣ ان مصالوں میں اوریگانو،اجینو موتو ،چاٹ مصالحہ،اویسٹر شائر ساس، سویا ساس شامل ہیں۔
فلنگ کے قیمے کی تیاری
1️⃣ فلنگ میں ڈالنے کے لیے قیمہ بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک پیاز کو باریک چوپ کر کے لائٹ سا فرائی کر لیں گے
2️⃣ جب پیاز ہاف فرائی ہو جائے گی تو اس کے اندر تین جوے لہسن کے لے کر باری کاٹ کر وہ بھی ڈال دیں گے اور ان کو بھی فرائی کر لیں گے۔
3️⃣ اب قیمے کی باری ہے۔لہسن کو فرائی کرنے کے بعد قیمہ ڈال کے بھوننا شروع کریں۔
4️⃣ تمام مصالحے جن میں ٹماٹر، ادرک، نمک، کٹی مرچیں، سویا ساس، سرکہ، اویسٹر شایر ساس، شامل ہیں، ڈال دیں۔ اور مصالحوں کو بھون لیں۔
5️⃣ سلاد اور چٹنیاں بھی تیار کر لی ۔۔
ٹاکوز کی تیاری
جی جناب ساری تیاری مکمل ہے۔اب باری ہے ٹاکوز تیار کرنے کی۔تو اس مقصد کے لیے سب سے پہلے
1️⃣ آٹے کے چھوٹے سائز کے پیڑے توڑ لیں گے اور چھوٹی روٹی بیل لیں گے۔
روٹی کو دونوں سائیڈوں سے پکا لیں اور درمیان سے موڑ لیں۔
2️⃣ دہی اور ماینیز کے مکسچر میں ہری چٹنی مکس کر لیں تاکہ ساس تیار ہو جائے۔
3️⃣ اب سب سے پہلے چنے اور قیمہ کی فلنگ کریں۔
4️⃣۔ پھر چلی گارلک ساس اور ہری چٹنی کا ساس لگائیں۔
5️⃣۔ سب سے آخر میں سلاد لگائیں اور ٹاکوز کو فولڈ حالت میں رکھ دیں۔مزیدار ٹاکوز تیار ہیں
سب کے ساتھ ملکر کھائیں ۔دعائوں میں یاد رکھیں شکریہ
میرے اسٹیم اٹ کے کچھ ساتھیوں کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں ۔
Buenas, buenas!!
Sus tacos se ven deliciosos 😋, nunca he probado la combinación de yogurt con la mayonesa.
Disculpe pero una pregunta? la masa del taco no lleva sal? es que no lo vi en su preparación.
Éxito y más éxito.
Muchas Bendiciones..🙏🏻
اپ کا سوال واقعی قابل غور ہے میں اس کی ڈو بناتے ہوئے نمک ڈالنا بھول گئی تھی۔ اور اپ نے بھی اسی چیز کا ہی ذکر کیا ہے ۔مجھے اپ کے پڑھنے کے جوش پر خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ، اپ نے اتنی توجہ اور دلچسپی کے ساتھ میری پوسٹ پڑھی۔ شکریہ واقعی اس کی ڈو میں نمک ضرور ڈالنا تھا۔
আজকে আপনি খুবই সুস্বাদু একটা খাবার তৈরি করে আমাদেরকে দেখিয়েছেন আসলে এই ধরনের খাবার আমি কখনই খাইনি তবে আপনার পোস্ট পরিদর্শন করে যতটুকু বুঝতে পারলাম এটা আপনাদের পাকিস্তানিদের জন্য খুবই সুস্বাদু একটা খাবার ইনশাল্লাহ অবশ্যই একদিন আপনার পোস্ট অনুসরণ করে তৈরি করার চেষ্টা করব ধন্যবাদ আমাকে জানানোর জন্য ভালো থাকবেন।
رمضان میں روزانہ افطار کے ٹائم پہ نئی ریسپی ٹرائی کرنے کو دل چاہتا ہے اور جب ہم نے ڈاکوز بنائے تو سارے گھر والوں نے بہت شوق سے کھائے۔
Your steps are easy to follow. It looks delicious and yummy.
Thanks